تلنگانہ

 ورنگل میں جنوبی کوریا کی کمپنی ینگ ون ٹکسٹائل پارک کا سنگ بنیاد

کے ٹی راما راؤ نے مزید کہا کہ ینگ ون ٹکسٹائل کی جانب سے 21,000 افراد کو ملازمت فراہم کی جائے گی۔ پہلے مرحلہ میں چار فیکٹریز کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس میں 6000 افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر صنعت وانفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے آج کہا کہ حکومت ورنگل میں مزید صنعتیں قائم کرتے ہوئے ورنگل کو سنہرے ماضی کا احیاء کرے گی۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر نے الوال میں ایلی ویٹیڈ کار یڈور پروجیکٹ کا سنگ بنیادرکھا
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
پارچہ صنعت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت: کے ٹی آر
فوج میں خدمات نہ کرنے مرگی میں مبتلا ہونے کے جھوٹے سرٹیفکیٹس

ورنگل ٹکسٹائل پارک میں ہفتہ کے روز جنوبی کوریا کی ینگ ون ٹکسٹائل اور ایارل کامپلکس کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر شہری ریاست میں کالے سونے کے ذخائر سے واقف ہے مگر حالیہ عرصہ کے دوران ہم کو معلوم ہوا ہے کہ ریاست میں سفید سونا بھی موجود ہے۔

ہم کو آج تک معلوم نہیں تھا کہ تلنگانہ میں کاشت کی جانے والی کپاس کا معیار دنیا بھر میں سب سے بہترین ہے اور اسی وجہ سے اسے سفید سونا کہا جاتا ہے۔ اُن کسانوں کا جنہوں نے کاکتیہ میگا ٹکسٹائل پارک کے لئے اراضیات فراہم کی ہیں ت شکریہ ادا کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ورنگل کے شاندار ماضی کا احیاء کیا جائے گا۔

ہم ورنگل میں کاکتیہ ٹکسٹائل پارک کو فروغ دے رہے ہیں۔ جو قابل قائدین کی اچھی کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔ کاکتیہ میگا ٹکسٹائل پارک میں گنیشا ایکوٹیک سنٹر مینوفیکچرنگ یونٹ کا پہلے ہی آغاز کیا جاچکا ہے جہاں 600کروڑ روپے سے زیادہ سرمایہ مشغول کرتے ہوئے ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔

 کے ٹی راما راؤ نے مزید کہا کہ ینگ ون ٹکسٹائل کی جانب سے 21,000 افراد کو ملازمت فراہم کی جائے گی۔ پہلے مرحلہ میں چار فیکٹریز کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس میں 6000 افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

 بعد میں مرحلہ وار انداز میں مزید7 فیکٹریاں قائم کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ1974 میں قائم کردہ ینگ ون کارپوریشن کا شمار دنیا بھر میں اتھیلیٹس کلائمنگ ت ٹکسٹائل، فٹ ونیر کی تیاری کیلئے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ینگ ون کارپوریشن کیلئے298 ایکر اراضی مختص کی گئی ہے جہاں کمپنی کی جانب سے840 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس کے نتیجہ میں 11,700 افراد کو راست طور پر روزگار حاصل ہوگا۔

انہوں نے تیقن دیا کہ ملازمتوں کا بڑا حصہ مقامی عوام کے لئے مختص رہے گا۔ اس کے علاوہ خواتین کیلئے نقل وحمل کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولت اور بچوں کیلئے ڈے کئیر سنٹر قائم کرنے کا تیقن دیا۔ مالکان فیکٹری کو عالمی معیار اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں تیار کردہ مصنوعات کو امریکہ اور یورپ درآمد کیا جانا چاہئے۔

وزیر صنعت نے کہاکہ ینگ ون کمپنی جنوبی کوریا کی بڑی کمپنیوں میں شامل ہے اور اب ورنگل میں تیا ر کردہ ملبوسات دنیا بھر کے ممالک کو درآمد کئے جائیں گے۔ تلنگانہ میں اب کیا ہورہا ہے اس سے ساری دنیا کو واقفیت حاصل ہوگی۔

 ہمارے ملک میں زراعت اور ٹکسٹائل شعبہ میں بے شمار مواقع دستیاب ہیں۔ صرف سری لنکا اور بنگلہ دیش ہی ٹکسٹائل شعبہ میں ہم سے آگے ہیں کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ شعبہ ٹکسٹائل کی اپنی اہمیت ہے اور اس شعبہ میں اصلاحات سے روزگار کے مواقع پر مثبت اثر پڑے گا کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ ریاست کی آمدنی میں بھی اضافہ کا باعث بنے گا۔