گھر میں بچے کی ولادت کے دوران نومولود کا سر دھڑ سے جدا

ہاسپٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس کو واقعہ سے آگاہ کرتے ہوئے رپورٹ درج کروائی جاچکی ہے۔

مکہ مکرمہ: سعودی شہر مکہ المکرمہ میں گھر میں بچے کی ولادت کے دوران نومولود کا سر دھڑ سے جدا ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق‘ مکہ المکرمہ میں مقیم پاکستانی خاتون کے ہاں گھر میں زچگی کے دوران صورت حال انتہائی پیچیدہ رخ اختیار کرگئی۔

مکہ المکرمہ کے بچوں کے ایک ہاسپٹل میں خاتون کو تشویشناک حالت میں منتقل کیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ خاتون کا پیچیدہ زچگی کیس بغیر آپریشن کے گھر میں انجام دیا جارہا تھا کہ صورتحال خوفناک رخ اختیار کرگئی۔

دوران ولادت نومولود کا ہاتھ والدہ کے رحم سے باہر تھا، جس کے بعد بچے کا سر دھڑ سے جدا ہوگیا اور خاتون کے اہل خانہ بچے کا دھڑ اور جدا سرہاسپٹل لے کر پہنچے۔

ہاسپٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس کو واقعہ سے آگاہ کرتے ہوئے رپورٹ درج کروائی جاچکی ہے۔میڈیا رپوٹ کے مطابق خاتون کی حالت بہتر ہے انہیں ڈسچارج کیا جاچکا ہے تاہم دھڑ سے جدا بچے کی نعش ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کے لیے رکھوائی گئی ہے۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.