سعودی عرب کی تمام مساجد میں قرآن کے ناظرہ و حفظ کی تعلیم بحال

مرد و خواتین تدریس اور تحفیظ القرآن میں اب شرکت کرسکیں گے تاہم انہیں صحت کے حوالے سے وضع کردہ ایس او پیز بالخصوص سماجی فاصلہ پرعمل درآمد، کرونا ویکسینیشن کی تصدیق اور توکلنا ایپ کے ذریعہ اپنا رجسٹریشن کرانا ہوگا۔

ریاض: سعودی عرب کی مساجد میں کورونا وبا کی وجہ سے ڈیڑھ سال سے تعطل کا شکار دعوت اور قرآن مجید کی ناظرہ و حفظ کی تعلیم کا سلسلہ بحال ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور اور دعوت و ارشاد عبدالطیف بن آل الشیخ نے ملک بھر کی تمام مساجد میں حلقہ ہائے درس اور تحفیظ القرآن کا سلسلہ بحال کرنے اور خواتین کے قرآن کورسس دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مرد و خواتین تدریس اور تحفیظ القرآن میں اب شرکت کرسکیں گے تاہم انہیں صحت کے حوالے سے وضع کردہ ایس او پیز بالخصوص سماجی فاصلہ پرعمل درآمد، کرونا ویکسینیشن کی تصدیق اور توکلنا ایپ کے ذریعہ اپنا رجسٹریشن کرانا ہوگا۔

وزیر مذہبی امور عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے 14 رجب المرجب1441 ھ کو سعودی عرب کی تمام مساجد میں دعوتی، تدریسی اور حفظ قرآن کریم کے تمام پروگرامات تا اطلاع ثانی بند کرنے کا حکم صادر کیا تھا۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.