مہاراشٹرا

خاتون کی تصاویر بغیر اجازت بھیجنے پر نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج

ممبئی پولیس نے 24سالہ خاتون کی تصاویر اس کی اجازت کے بغیر اس کے والدین اور دوستوں کو بھیج کر اسے بدنام کرنے کی کوشش کرنے پر ایک نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔

ممبئی: ممبئی پولیس نے 24سالہ خاتون کی تصاویر اس کی اجازت کے بغیر اس کے والدین اور دوستوں کو بھیج کر اسے بدنام کرنے کی کوشش کرنے پر ایک نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔

متعلقہ خبریں
شرمیلا کو پیدل یاترا نکالنے ورنگل پولیس کی مشروط اجازت
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار

خاتون نے منگل کی شام این ایم جوشی مارگ پولیس اسٹیشن پہنچ کر اس کے خلاف شکایت کی۔ خاتون کے مطابق جو لوئر پریل علاقہ میں مقیم ہے، 17/ جنوری کو دفتر کے راستے میں اس نے اپنے دو موبائیل فونس کھودیے۔

پیر کی شام اس کے والد کو نامعلوم موبائیل نمبر سے پیغام آیا جس میں بھیجنے والے نے خود کو خاتون کا عاشق ہونے کا دعویٰ کیا۔

پیغام میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ خاتون نے اس کے ساتھ غلط کیا اور وہ بھی اس کے ساتھ ایسا ہی کرنا چاہتا ہے۔ اس شخص نے والد کو خاتون کی اس کے دو مرد دوستوں کے ساتھ کچھ تصاویر بھی بھیجیں جس کا مقصد اسے بدنام کرنا تھا۔

کچھ دیر بعد خاتون کی ماں اور دو مرد دوستوں کو بھی واٹس ایپ پر ایسا ہی پیغام اور تصاویر وصول ہوئیں۔ اس کے والد نامعلوم شخص کے خلاف این ایم جوشی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ کی بنیاد پر نامعلوم افراد کے خلاف تعزیرات ہند اور آئی ٹی قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا گیا۔