سعودی عرب کے تمام اسکولوں میں تعطیلات کا آغاز

سرکاری و نجی اسکولوں سمیت انٹر نیشنل اسکولوں میں اب تعلیم کا آغاز یکم جمادالاول سے 7 شعبان تک ہوگا۔

ریاض: سعودی عرب کے تمام اسکولوں کو جمعرات 25نومبر سے جاریہ تعلیمی سال کا پہلا سمسٹر ختم ہوا ہے جس کے ساتھ تمام طلبہ اور تدریسی عملے کو چھٹی دے دی گئی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تعلیم کی طرف سے جاری تعلیمی جدول میں رواں تعلیمی سال کو تین سمسٹر میں تقسیم کیا گیا تھا۔

تعلیمی جدول کے مطابق ہر سمسٹر 13 تعلیمی ہفتوں پر مشتمل ہوگا جس کے بعد سکولوں میں تعطیل ہوگی۔

سرکاری و نجی اسکولوں سمیت انٹر نیشنل اسکولوں میں اب تعلیم کا آغاز یکم جماد الاول سے 7 شعبان تک ہوگا جس کے دوران 3 ہفتہ وار طویل چھٹیاں اور سمسٹر کے اختتام پر ایک اور طویل تعطیل ہوگی۔

اس کے بعد تیسرا سمسٹر 17 شعبان کو شروع ہوگا جس میں دو طویل ہفتہ وار چھٹیاں اور عید الفطر کی تعطیل شامل ہوگی۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.