شارجہ میں خواتین کے لئے عبادت ہالس کھول دیئے گئے

یہ فیصلہ حکومت کی ہدایات کے پیش نظر شارجہ کے محکمہ اسلامی امور کے تال میل سے لیا گیا ہے۔ حکومت نے کووِڈ 19کی وباء کے بعد بتدریج عام زندگی کی بحالی کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی تھی۔

شارجہ: شارجہ کی مساجد میں خواتین کے لئے مختص پریر ہالس کو کھول دیا گیا ہے۔ شارجہ میں اسلامی امور کے محکمہ کے ترجمان نے اخبار گلف نیوز کو بتایا کہ اس فیصلہ پر آج ہی سے نماز عصر سے عمل آوری ہوگی۔

 شارجہ کی ایمرجنسی‘ کرائسس اورڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم نے امارات  میں واقع مساجد میں خواتین کے لئے مختص عبادت ہالس اور بیت الخلاؤں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی تھی۔

 یہ فیصلہ حکومت کی ہدایات کے پیش نظر شارجہ کے محکمہ اسلامی امور کے تال میل سے لیا گیا ہے۔ حکومت نے کووِڈ 19کی وباء کے بعد بتدریج عام زندگی کی بحالی کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی تھی۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.