عمران خان نے وفد کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کی

مدینہ میں روضہ رسول پر حاضری کے بعد وزیر اعظم عمران خان وفد کے ہمراہ جدہ پہنچے جہاں مکہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان السعود نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کے تین روزہ دورہ پر موجود وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ اور وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔

 مدینہ پہنچنے پر مدینہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔  وزیراعظم جب جہاز سے باہر آئے تو وہ جوتوں کے بغیر ننگے پاؤں تھے۔ انہوں نے مدینہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔

مدینہ میں روضہ رسول پر حاضری کے بعد وزیر اعظم عمران خان وفد کے ہمراہ جدہ پہنچے جہاں مکہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان السعود نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ مکہ پہنچنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔وزیراعظم کے وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم شامل ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.