عمرہ زائرین کیلئے’حجر اسود‘ کو بوسہ دینے کیلئے کھولنے کی تیاریاں جاری

طواف کعبہ کرنے وا لوں کو مسجد الحرام کی بالائی منزل کے علاوہ صحن مطاف میں آنے اور حجر اسود و رکن یمانی کو بوسہ دینے کے علاوہ حجراسماعیل (حطیم کعبہ) کے اندر نفل نماز ادا کرنے کی بھی اجازت دی جائے گی۔

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں عمرہ زائرین اور طواف کرنے والوں کیلئے ’حجر اسود‘ کو بوسہ دینے کے لیے کھولے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہے جس کے لیے مخصوص ایپ کے ذریعہ پرمٹ حاصل کیا جا سکے گا۔

سبق نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایوان شاہی کی جانب سے مسجد الحرام میں مکمل گنجائش کے ساتھ عمرہ زائرین اور نمازیوں کی آمد کے لیے اجازت دیئے جانے کے بعد احتیاطی تدابیر کے ساتھ مزید نرمی کی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طواف کعبہ کرنے وا لوں کو مسجد الحرام کی بالائی منزل کے علاوہ صحن مطاف میں آنے اور حجر اسود و رکن یمانی کو بوسہ دینے کے علاوہ حجراسماعیل (حطیم کعبہ) کے اندر نفل نماز ادا کرنے کی بھی اجازت دی جائے گی۔

حجر اسود اور حجر اسماعیل میں نوافل کی ادائیگی کے لیے ایپ میں خصوصی تبدیلیاں کی جارہی ہیں جن کے تحت ان ہی افراد کو مذکورہ مقامات تک جانے کی اجازت ہوگی جو پرمٹ حاصل کریں گے۔

ابتدا میں مسجد الحرام میں آنے والوں کی تعداد کو محدود رکھا گیا تھا تاہم بعدازاں مکمل گنجائش کے ساتھ لوگوں کو آنے کی اجازت دی گئی۔

سعودی عرب میں حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام میں تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے جو وقت مقررہ پرمکمل ہوجائے گا۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.