فرانس کے صدر ایمانیوئل میکرون کی جدہ میں آمد

۔ فرانسیسی صدر متحدہ عرب امارات کے بعد قطر کے دورہ پر روانہ ہوئے۔ قطر کے بعد وہ سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق فرانس کے صدر سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔

جدہ۔: فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون ہفتہ کو اپنا خلیجی ممالک کا دورہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فرانسیسی صدر متحدہ عرب امارات کے بعد قطر کے دورہ پر روانہ ہوئے۔ قطر کے بعد وہ سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق فرانس کے صدر سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔جدہ کے کنگ عبد العزیز ایئرپورٹ پر استقبالیہ کمیٹی میں گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل، وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان اور اعلی سرکاری عہدیدار شامل تھے۔

 فرانسیسی صدارتی محل ایلیزے پیالس کے ذرائع نے بتایا کہ صدرمیکرون کے ہمراہ اس دورہ میں خارجہ امور، دفاع، معیشت اور ثقافت کے وزراء اور فرانس کی بڑی کمپنیوں کے متعدد عہدیدار شامل ہیں۔خلیجی دورہ میں دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ امور اور مفادات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی بات چیت پر توجہ مرکوز کریں گے۔

کل جمعہ کو ابوظبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر الشیخ محمد بن زاید النہیان نے فرانسیسی صدر میکرون کے ساتھ دوستانہ تعلقات، مشترکہ تعاون کی راہوں اور مختلف شعبوں میں ترقی کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہ نماؤں کے درمیان سٹریٹجک پارٹنرشپ، خاص طور پر سرمایہ کاری، اقتصادی اور ٹیکنالوجی کے پہلوؤں میں،ڈویپلننٹ، توانائی اور غذائی تحفظ کے علاوہ ثقافتی، تعلیمی اور دیگر شعبوں میں باہمی مفادات کے حصول پر بات چیت کی گئی۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.