لبنان میں مظاہرین پر فائرنگ،5 افراد ہلاک

جمعرات کو ہونے والے مظاہروں کے دوران یہ فائرنگ بظاہر مختلف عمارات کی چھتوں سے کی گئی۔ حزب اللہ اور امل تحریک نے کہا ہے کہ مظاہرین کو براہ راست نشانہ بنا کر کی گئی اس فائرنگ کا مقصد ملک میں بدامنی کو ہوا دینا ہے۔

بیروت: لبنان کی حزب اللہ اور امل نامی شیعہ سیاسی جماعتوں نے کہا ہے کہ دارالحکومت بیروت میں مسلح گروپوں نے کئی مظاہرین پر فائرنگ کی۔

جمعرات کو ہونے والے مظاہروں کے دوران یہ فائرنگ بظاہر مختلف عمارات کی چھتوں سے کی گئی۔ حزب اللہ اور امل تحریک نے کہا ہے کہ مظاہرین کو براہ راست نشانہ بنا کر کی گئی اس فائرنگ کا مقصد ملک میں بدامنی کو ہوا دینا ہے۔

ان سیاسی جماعتوں نے ایک بیان میں ملکی فوج سے مطالبہ کیا کہ وہ مداخلت کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرے۔

لبنانی فوج کے ذرائع کے مطابق اس فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.