لیبیاء کے انتخابات انتہائی اہم:انٹونیو گٹریس

گٹریس نے کہا کہ خواتین اور نوجوان افراد کو بھی انتخابی عمل میں رائے دہندوں اور امیدواروں دونوں کی حیثیت سے مساوی اور بامعنی طور پر حصہ لینے کے قابل بنایا جاناچاہئے۔

اقوا م متحدہ : اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹریس نے کہا ہے کہ لیبیاء میں آئندہ ماہ مقررہ انتخابات امن و استحکام کی راہ پر ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیام میں لیبیاء سے متعلق پیرس کانفرنس کو بتایا کہ اس اقدام کو شمولیاتی اور قابل اعتماد فریم ورکس کی مستحکم بنیاد پر رکھناچاہئے جو اس کی کامیابی کی ضمانت دے سکے۔

میں لیبیائی عوام سے پر زور خواہش کرتاہوں کہ وہ قومی اتحاد کے جذبہ کے ساتھ متحد ہوجائیں تاکہ مابقی اختلافات کو ختم کیاجاسکے اور تمام متعلقہ قومی اداروں سے مشاورت کے ساتھ انتخابات کے لیے ایک قانونی فریم ورک پر اتفاق رائے قائم کیاجاسکے۔

لیبیائی عوام کی اکثریت ان انتخابات کے انعقاد کے حامی ہے۔ تقریباً3ملین افراد نے اب تک اپنے نام فہرست رائے دہندگان میں درج کرائے ہیں۔ آزادانہ و منصفانہ انتخابات میں حصہ لینے ان کی امنگوں اور عزم کی تکمیل ہونی چاہئے۔

گٹریس نے کہا کہ خواتین اور نوجوان افراد کو بھی انتخابی عمل میں رائے دہندوں اور امیدواروں دونوں کی حیثیت سے مساوی اور بامعنی طور پر حصہ لینے کے قابل بنایا جاناچاہئے۔

انہوں نے کہا کہ انفرادی عزائم لیبیاء کے اقتدار کی پر امن منتقلی کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتے۔ میں لیبیاء کی تمام جماعتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ انتخابی عمل میں حصہ لیں اورانتخابی نتائج کااحترام کریں۔ لیبیاء کے داخلی سیاسی و سیکیورٹی امور میں بیرونی عناصر کی موجودگی شدید تشویش کاباعث ہے۔ تمام بیرونی مداخلت بند ہونی چاہئے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.