کرناٹک
ٹرینڈنگ

بچوں کے پھول توڑنے پر باغ کے مالک نے ماں کی ناک ہی کاٹ ڈالی

کلیانی مور نے الزام عائد کیا کہ سوگندھا مور کے بچوں نے اس کے باغ میں داخل ہوکر قیمتی پھول توڑ دیئے اور پودوں کو نقصان پہنچایا جس پر ماں نے بچوں کو سمجھانے کے بجائے حوصلہ افزائی کی۔

نئی دہلی: کرناٹک میں باغ کے مالک نے ایک خاتون کی ناک صرف اس لیے کاٹ دی کیونکہ اس کے بچہ نے کچھ پھول توڑ لئے تھے۔ کرناٹک کے گاؤں بسورتے میں سوگندھا مور نامی خاتون کو ایک شخص  کلیانی مور نے نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ان کی ناک بھی کاٹ دی۔

متعلقہ خبریں
’’ اسریٰ ‘‘ نام رکھنا
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
بین مذہبی جوڑے کو مارپیٹ،7 افراد گرفتار
6سال سے کوما میں موجود لڑکے کی موت، والدین کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
ملک میں کووڈ کے 646 نئے کیسس، ایک موت

کلیانی مور نے الزام عائد کیا کہ سوگندھا مور کے بچوں نے اس کے باغ میں داخل ہوکر قیمتی پھول توڑ دیئے اور پودوں کو نقصان پہنچایا جس پر ماں نے بچوں کو سمجھانے کے بجائے حوصلہ افزائی کی۔

کلیانی مور نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور غصے میں آکر ان کی ناک ہی کاٹ دی۔ زیادہ خون بہنے کے باعث خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مقامی افراد نے سوگندھا مور کو اسپتال منتقل کیا۔

ڈاکٹرز نےکہاکہ سوگندھا مور کی جان تو بچ گئی لیکن اس کا چہرہ ہمیشہ کے لیے خراب ہوجائے گا اور غریب کے پاس پلاسٹک سرجری کے بھی پیسے نہیں۔

سوگندھا مور نے سفاک شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جس پر کلیانی مور گھر بار چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مار کارروائی کر رہی ہے۔