متحدہ عرب امارات کا فرانس کو 80 رافیل جنگی طیاروں کا آرڈر

اس معاہدہ کا اعلان فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا گیا۔

ابوظبی: متحدہ عرب امارات، فرانس سے 14 ارب یورو مالیت کے 80 رافیل جنگی طیارے خرید کرے گا۔

اس معاہدہ کا اعلان فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا گیا۔

دونوں ممالک کے درمیان اربوں یورو کے دیگر معاہدے بھی طے پائے ہیں۔ امارات فرانسیسی دفاعی صنعت کا سب سے بڑا خریدار تصور کیا جاتا ہے۔

نئے آرڈر کے تحت یو اے ای 12 کاراکل ملٹری ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر بھی خریدے گا، جن کی قیمت 17 ارب یورو سے زائد ہے۔ فرانسیسی صدر خلیجی ممالک کے دو روزہ دورے پر ہیں، متحدہ عرب امارات کے بعد وہ قطر اور سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.