متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر 870 قیدیوں کی رہائی کا حکم

شیخ خلیفہ کی طرف سے یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی انسانیت نوازی اور درگزر و معاف کرنے کے اقدار کو فروغ دینے کے لیے ہے۔

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے 870 قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔

سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سزا یافتہ قیدیوں کے قرضے اور جرمانے بھی ادا کیے جائیں گے۔

نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کا حکم 50ویں قومی دن سے قبل جاری کیا گیا۔جن قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا گیا ہے ان کی شناخت یا جرائم کی تفصیلات کے حوالے سے مزید معلومات جاری نہیں کی گئیں۔

متحدہ عرب امارات کے رہنما قومی دن اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر مجرموں کو باقاعدگی سے معاف کرتے ہیں۔اماراتی نیوز ایجنسی ’وام‘ کے مطابق امارات کے اتحاد کی 50 ویں سالگرہ کی مناسبت سے قیدیوں کو رہا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شیخ خلیفہ رہا ہونے والے قیدیوں پر عائد مالی جرمانے ادا کریں گے جبکہ ان کی بقیہ مدت معاف کر دی جائے گی۔شیخ خلیفہ کی طرف سے یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی انسانیت نوازی اور درگزر و معاف کرنے کے اقدار کو فروغ دینے کے لیے ہے۔

رہا ہونے والے قیدیوں کو نئی زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں ان کے خاندانوں پر قید کی وجہ سے عائد مشکلات میں کمی پیدا کرنے کی طرف اقدام ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.