متحدہ عرب امارات کے منشیات قوانین میں نرمی

متحدہ عرب امارات کی سرکاری گزیٹ میں اتوار کے دن شائع نئے قانون کے مطابق حشیش والی غذا‘ ڈرنکس اور دیگر اشیاء کے ساتھ پہلی مرتبہ پکڑے جانے والوں کو اب جیل نہیں جانا پڑے گا۔

دبئی: متحدہ عرب امارات نے اپنے بعض سخت منشیات قوانین نرم کردئیے ہیں۔ ٹی ایچ سی والی اشیاء کے ساتھ متحدہ امارات پہونچنے والے مسافرین پر جرمانہ گھٹا دیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری گزیٹ میں اتوار کے دن شائع نئے قانون کے مطابق حشیش والی غذا‘ ڈرنکس اور دیگر اشیاء کے ساتھ پہلی مرتبہ پکڑے جانے والوں کو اب جیل نہیں جانا پڑے گا۔

حکام یہ اشیاء ضبط کرکے انہیں تلف کردیں گے۔

منشیات کے ساتھ پہلی مرتبہ پکڑے جانے والوں کی سزا دو سال سے گھٹا کر تین ماہ کردی گئی ہے۔ یہ اصلاحات ایسے وقت ہوئی ہیں جب متحدہ عرب امارات اپنے قیام کی گولڈن جوبلی منا رہا ہے۔

ذریعہ
اے پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.