مسجد الحرام میں اضافی زائرین کے استقبال کیلئے تیاریاں مکمل

حرمین انتظامیہ کے تحت ہجوم کو کنٹرول کرنے والی کمیٹی کے سربراہ اسامہ منصور الحجیلی نے کہا ہے کہ اسکولوں کو تعطیلات کے دنوں میں زائرین کی تعداد میں اضافہ کے لیے مزید مصلوں کاانتظام کیاگیا ہے۔

ریاض: مسجد الحرام انتظامیہ نے کہا ہے کہ زائرین کی اضافی تعداد کے استقبال کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ جمعرات سے پیر تک مسجد الحرام کے زائرین کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔واضح رہے کہ تمام اسکولوں میں طویل ہفتہ وار تعطیل جمعہ سے پیر تک ہوگی۔

حرمین انتظامیہ کے تحت ہجوم کو کنٹرول کرنے والی کمیٹی کے سربراہ اسامہ منصور الحجیلی نے کہا ہے کہ اسکولوں کو تعطیلات کے دنوں میں زائرین کی تعداد میں اضافہ کے لیے مزید مصلوں کاانتظام کیاگیا ہے۔

مطاف اور مسعی میں بھی اضافی ٹریک موجود ہیں جبکہ صفائی کے عملہ کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے زائرین کی خدمت کے لیے 500 کارکنوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ زائرین سے اپیل کی ہے کہ مسجد الحرام میں ایس او پیز کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.