موافق یمنی حکومت کی افواج کا گھات لگاکر حملہ، 40حوثی ہلاک

اس دوران حوثیوں سے متعلق ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے بتایا ہے کہ سعودی زیر قیادت افواج نے مذکورہ مقام اور قرب وجوار کے علاقوں میں کم از کم 39فضائی حملے کئے ہیں۔

صنعا: یمن حکومت کی وفادار فورسیس نے 40 حوثی جنگجوؤں کو ہلاک کردئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

خبررساں ادارہ ژنہوا نے وزارت دفاع سے کے حوالہ سے یہ بات بتائی اور کہا ہے کہ تیل کی دولت سے مالامال جنوبی ماریب کے علاقہ میں گھات لگاکر کئے گئے حملے میں حوثیوں کو ہلاک کردیا گیا۔

فوجی یونٹوں کو مقامی قبائل کی تائید حاصل ہے، جن کی مدد منظم طریقہ سے گھات لگاکر حملہ کیا گیا جس کے نتیجہ میں حوثی جنگجوؤں کی ہلاکت ہوئی۔

یہ واردات جنوبی ماریب کے ضلع جباہ میں پیش آئی۔ اس کارروائی کے دوران دوسرے کئی افراد زخمی ہوگئے۔جوکہ گھات لگاکر کئے گئے حملے کی کاروائی کامشاہدہ کر رہے تھے۔

اس دوران حوثیوں سے متعلق ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے بتایا ہے کہ سعودی زیر قیادت افواج نے مذکورہ مقام اور قرب وجوار کے علاقوں میں کم از کم 39فضائی حملے کئے ہیں۔حوثی جنگجو جنہیں ایران کی پشت پناہی حاصل ہے علاقے میں پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.