مکہ مکرمہ کے میوزیمس سیاحوں کیلئے دوبارہ کشادہ

وزارت ثقافت کے میوزیمس کمیشن نے عرب نیوز کو بتایا کہ وہ الزاہر پیالس میوزیم پر خصوصی توجہ کررہاہے۔ توقع ہے کہ بعجلت ممکنہ میوزیم کو سیاحوں کے لیے کھول دیاجائے گا جو وبا کی وجہ سے مسدود کردیاگیاتھا۔

مکہ مکرمہ: مکہ معظمہ کے 10 میوزیمس کو کشادہ کردیاگیاہے تاکہ تاریخ کے مطابق مکہ کے منفرد تشخص کا اظہار کیاجائے۔میوزیم میں چند غیرمعمولی نوادرات تصاویر اور کلکشن ہیں جن سے شہر کے انسانی تجربات کااظہار ہوتاہے۔ اس میں بتایاگیا کہ کس طرح مکہ کے عوام نے مختلف ادوار میں انسانی علم و دانش کی دولت اکٹھا کی اور پیغمبر اسلام کی آمد کے بعد اس کی ترقی اور یہاں کی اعلی تعلیمات کس طرح وجود میں آئی ہے ان کا بھی اظہار کیاگیا۔

 وزارت ثقافت کے میوزیمس کمیشن نے عرب نیوز کو بتایا کہ وہ الزاہر پیالس میوزیم پر خصوصی توجہ کررہاہے۔ توقع ہے کہ بعجلت ممکنہ میوزیم کو سیاحوں کے لیے کھول دیاجائے گا جو وبا کی وجہ سے مسدود کردیاگیاتھا۔ مکہ ہسٹری سنٹر کے ڈائرکٹر ڈاکٹر فواد الدھاس نے عرب نیوز کوبتایا کہ میوزیم کے عملہ نے اسلامی تہذیبی اور شہر کے ثقافتی ورثہ کو آگے بڑھانے غیر معمولی کوششیں کی ہے۔

مکہ کے قومی میوزیمس میں سیاح مکہ معظمہ کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹرالد ھاس نے بتایا کہ السقاف پیالس میں قومی ورثہ او ر ثقافت کو اس کی بحالی کے ذریعہ یکجا کیاجائے گا۔ تکمیل کے فوری بعد یہ اسلامی میوزیم بن جائے گا۔ اپنی کتاب مابعد کا سرکاری محل میں الدھاس نے محل کے سطحی علاقہ اور اس کے رومس کی تفصیلات بیان کی جن میں اس وقت بھی حقیقی فرنیچر اور ڈیزائن موجود ہے۔

مکہ کی تاریخ کے محقق سعاد الشریف نے بتایا کہ میوزیمس معاشرہ کو تعلیم دینے اور سائنس اور ارتقا کے لیے ضروری ہیں۔ ایک طالب علم اس بات کو سمجھنے کے بعد سے وہ سائنٹسٹ قائد موسیقار یا مصنف بنناچاہتاہے  اوربعدازاں وہ میوزیم سے روانہ ہوجاتاہے۔

 الشریف نے بتایا کہ ہمارے معاشرہ کے علم کو یکجاکرتے ہوئے میوزیم کے ذریعہ پیش کیاجاناچاہئے تاکہ ایک ہم آہنگ ثقافتی ڈھانچہ تشکیل پائے۔ چند میوزیمس طلباء کو اس بات کا درس دیتے ہیں جنہیں یہ درس حاصل نہیں ہوتا ہے۔ محقق نے بتایا کہ سیاح ہمیشہ نئے ممالک میں میوزیم کی تلاش کرتے ہیں۔

 ہم انہیں کسی بھی علاقہ کے عوام کے لیے حقیقی دولت سمجھتے ہیں ان میوزیم میں قدیم کلکشن معاشرہ کے لیے اور معیشت سماج اور ثقافتی معاونت کے لیے اہم ذریعہ ہے کیونکہ ان کے ذریعہ سیاحو ں کو جداگانہ تجربہ فراہم ہوتاہے اور شخصی شناختی وجو د کے علاوہ ان کے ثقافت کی گہرائی اور اس کے مستند ہونے کااظہار ہوتاہے۔ ہیومن ہیرٹیج میوزیم کے مالک نے بتایا کہ مکہ کے میوزیم ایک دوسرے کے تکمیلہ حصہ ہیں اور تمام سیاحوں کے لیے اپنی غیر معمولی ہیرٹیج نوادرات کی نمائش کرتے ہیں۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.