ٹیکہ اندازی مکمل کرلینے والے افراد کو ہی عمرہ پرمٹ کی اجرائی

وزارت نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ 10 اکتوبر کے بعد توکلنا اپیلی کیشن پر صحت کے موقف کو موثر طورپر اپڈیٹ کیاجائے گا جس کے تحت ٹیکہ اندازی مکمل کرلینے ولے افراد کو ہی ”محفوظ“ ہونے کا موقف دیا جائے گا۔

ریاض: عمرہ کی ادائیگی اور کعبۃ اللہ میں عبادت کرنے کی اجازت صرف اُن عازمین کو دی جاسکتی ہے جنہوں نے کورونا وائرس کے انسداد کیلئے ٹیکہ اندازی مکمل کرلی ہو۔ عکاظ/سعودی گزٹ نے وزارت صحت کے حوالہ سے یہ بات بتائی۔

وزارت نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ 10 اکتوبر کے بعد توکلنا اپیلی کیشن پر صحت کے موقف کو موثر طورپر اپڈیٹ کیاجائے گا جس کے تحت ٹیکہ اندازی مکمل کرلینے ولے افراد کو ہی ”محفوظ“ ہونے کا موقف دیا جائے گا۔

تازہ اطلاعات کے مطابق فائزر۔ بائیوٹیک، آکسفورڈ۔ آسٹرازینیکا،ماڈرنا یا جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی تمام خوراکیں لے چکے افراد کوہی توکلنا اپیلی کیشن پر محفوظ موقف میں دکھایاجائے گا۔

جانسن اینڈ جانسن ویکسین لینے والے افرادکو پہلی خوراک لینے کے 14 دن بعد محفوظ تصور کیاجائے گا جبکہ تینوں منظورہ ویکسین کی دوسری خوراک لینے والے افراد کے موقف کو محفوظ ظاہر کیاجائے گا۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.