کووڈ بحران کے دوران سعودی عرب سے 5لاکھ ہندوستانی واپس

سعودی عرب میں تقریباً40ہندوستانی اسکولس ہیں جن میں تقریباً80ہزا ر طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

قاہرہ: سعودی عرب میں ہندوستانیوں کی تعداد میں کم ازکم4لاکھ افراد کی کمی آئی ہے اور ان کی تعداد اب 2.2 ملین ہوگئی ہے۔ اس کے باوجود وہ مملکت میں سب سے بڑی بیرونی برادری ہیں۔

عالمی کورونا وائرس بحران کے دوران کم ازکم چار تا5 لاکھ ہندوستانی سعودی عرب سے واپس ہوگئے جس کے نتیجہ میں اس برادری کی تعداد میں کمی آئی ہے جو وبا شروع ہونے سے قبل 2.6ملین تھی۔ ہندوستانی سفیر برائے سعودی عرب اوصاف سعید نے یہ بات بتائی۔

انہوں نے سعودی ٹی وی چینل ’الاخباریہ‘ کو بتایا کہ فی الحال مملکت میں ہندوستانیوں کی تعداد اندازاً 2.2 یا2.3ملین ہے۔ بہر حال اس کے باوجود یہ ملک میں سب سے بڑی بیرونی برادری ہے۔

سعودی عرب میں تقریباً40ہندوستانی اسکولس ہیں جن میں تقریباً80ہزا ر طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستانی ساری مملکت میں پھیلے ہوئے ہیں اور سماج میں سرگرم ہیں۔

سعید نے کہاکہ کئی ہندوستانی شہری اپنے خاندانوں کے ساتھ مملکت میں بس گئے ہیں۔ بعض سعودی عرب میں پیدا ہوئے تھے اورانہوں نے کبھی ہندوستان نہیں دیکھاہے۔ سعودی عرب کی جملہ آبادی 34.8ملین ہے جن کے منجملہ 10.5 ملین بیرونی شہری ہیں۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.