کویت ریفائنری میں آتشزدگی 2 ہلاک اور 5شدیدزخمی

حکومت کی ملکیت والی آئیل کمپنی نے آگ کی اطلاع دی جو اس عمارت میں بھڑک اٹھی تھی جبکہ بعض ورکرس دھواں کی وجہ دم گھٹنے سے اور دیگر کا علاج معمولی طورپر جھلس جانے کے باعث کیا گیا۔

دبئی: کویت میں آئیل ریفائنری میں دیکھ بھال کے کام کے دوران آگ بھڑک اٹھی جس میں 2مزدور ہلاک ہوگئے اور 5دیگر شدید طورپر زخمی ہوئے۔

کویت نیشنل پٹرولیم کمپنی نے یہ بات بتائی۔یہ تین مہینوں میں منیٰ کے الاحمدی آئیل ریفائنری میں 2021 اکتوبر تک دوسری مرتبہ آتشزدگی ہوئی ہے۔

حکومت کی ملکیت والی آئیل کمپنی نے آگ کی اطلاع دی جو اس عمارت میں بھڑک اٹھی تھی جبکہ بعض ورکرس دھواں کی وجہ دم گھٹنے سے اور دیگر کا علاج معمولی طورپر جھلس جانے کے باعث کیا گیا۔

تازہ ترین آتشزدگی کے بارے میں کمپنی نے بتایا دو ایشیائی کنٹراکٹ ورکرس فوت ہوگئے۔ ان کی نعشیں مقام سے برآمد کرلی گئیں۔ ابتداء میں کمپنی نے کہا تھا کہ 10ورکرس آگ کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں۔

جن کے منجملہ 5کا علاج قریبی اسپتال میں شدید طورپر جھلس جانے کے بعد کیاجارہاہے جبکہ دیگر دو کو اوسط طورپر جھلس گئے۔جن کا بروقت کلینک میں علاج کیا گیا۔

بعد میں کمپنی نے بتایا کہ شدید طورپر جھلس جانے والے5افراد کو نازک حالت میں ایک اوراسپتال منتقل کردیا گیا۔ کمپنی نے بتایا کہ آگ گیس لیکوی فیکیشن یونٹ میں بھڑک اٹھی‘جو دیکھ بھال کے کام کی خدمات میں شامل نہیں تھا۔

بتایا گیا ہے کہ آگ کو بجھا دیاگیا ہے اور ریفائنری کے کام پر کوئی اثر نہیں پڑا کیونکہ یونٹ کو پہلے ہی خدمات سے باہر رکھا گیا تھا۔

ذریعہ
اے پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.