یروشلم میں ایک اسرائیلی خاتون پر چاقو سے حملہ

میگن ڈیوڈایڈم ایمرجنسی سرویس نے بتایا کہ بہت ہی خراب حالت میں خاتون کو ہاسپٹل منتقل کیاگیا جس کی عمر 30 سال ہے۔ چاقو زنی کایہ واقعہ شیخ جراح میں پیش آیا۔

یروشلم۔8دسمبر : مشرقی یروشلم میں آج وہاں کے کشیدگی سے بھر پور پڑوس کے علاقہ میں ایک اسرائیلی خاتون کو چھرا گھونپ دیاگیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ مشتبہ فرد مبینہ طور پر فرار ہوگیا۔ اسرائیلی پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔

میگن ڈیوڈایڈم ایمرجنسی سرویس نے بتایا کہ بہت ہی خراب حالت میں خاتون کو ہاسپٹل منتقل کیاگیا جس کی عمر 30 سال ہے۔ چاقو زنی کایہ واقعہ شیخ جراح میں پیش آیا۔جہاں ایک دہے طویل قانونی لڑائی کے دوران صیہونی آبادکاروں کی جانب سے بڑ ے فلسطینی خاندانو ں کے تخلیہ کاخطرہ پیدا ہوگیاہے۔

گذشتہ موسم بہار میں پولیس کے ساتھ ہوئی جھڑپیں اور احتجاج ہوا۔جس کے نتیجہ میں غزہ میں 11 روزہ جنگ ہوئی۔ پڑوس کے علاقہ میں سائرنوں کی گونج سنائی جبکہ صبح مسافرین کی آمد و رفت کے ساتھ ٹریفک بہت زیادہ تھی۔

اس حملہ سے چندن قبل ایک فلسطینی نے ایک اسرائیلی شخص کو چاقو گھونپتے ہوئے زخمی کردیا اور ساتھ ہی ساتھ نیم فوجی سرحدی پولیس ایک ملازم کو چھرا گھونپنے کی کوشش کی جبکہ یہ واقعہ شیخ جراح سے تقریباً ایک میل دور یروشلم کے قدیم شہر کے باہر پیش آیاتھا۔سرحدی پولیس نے حملہ آور نے گولی چلاتے ہوئے اسے ہلاک کردیا۔

علحدہ موصولہ اطلاب کے بموجب مشرقی یروشلم کے کشیدگی سے بھر پور پڑوس کے علاقہ میں چہارشنبہ کو چاقو زنی کے واقعہ کے بعد اسرائیلی عہدیداروں نے ایک نوجوان خاتون کو گرفتار کرلیا۔ لمحہ آخر کے دوران پولیس نے ایک کمسن مشتبہ لڑکے کو گرفتار کرلیا جس کا پولیس نے واقعہ کے مقام کے قریب ایک تعلیمی ادارہ میں پتہ چلایا۔

7:30 بجے چاقوزنی کے واقعہ کے بعد پولیس نے بڑے پیمانہ پر حملہ آور کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹرس کو تعینات کیاہے۔ شیخ جراح میں شدید بدنظمی کی کیفیت ہے جس کاسبب اسرائیل۔ فلسطین تنازعہ ہے۔ پڑوس کے علاقہ میں کم ازکم 7فلسطینی خاندان رہتے ہیں جو اس بات پر اسرائیلی قانونی فیصلہ کاانتظار کررہے ہیں کہ آیا انہیں یہودی آباد کاروں کو اپنے گھر حوالے کرنے ہوں گے یا نہیں۔

اس صورتحال کے نتیجہ میں مئی میں غزہ کے اطراف و اکناف مسلح لڑائی ہوئی۔ مشرقی یروشلم اور مقبوضہ مغربی کنارہ میں حالیہ مہینوں کے دوران اسرائیلی نشانوں پر یکہ دکا حملے ہوتے رہے ہیں۔ بیشتر حملے تنہا حملہ آور نے کئے تھے جو بظاہر مسلمہ فلسطینی عسکریت پسندگروپ سے تعلق نہیں رکھتے تھے۔ ایک فلسطینی نوجوان نے اپنی کار پیر کی صبح مغربی کنارہ میں اسرائیلی چک پوائنٹ میں گھسا دی تھی بعدازاں سیکورٹی فورسس نے اسے گولی مارکرہلاکردیاتھا۔

ذریعہ
منصف ویب ڈیسکاے پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.