یروشلم میں فلسطینیوں کیلئے امریکی مشن کی کوئی گنجائش نہیں: وزیراعظم اسرائیل

مشرقی یروشلم مقبوضہ فلسطینی علاقہ کا اٹوٹ حصہ ہے اور یہ مستقبل کی ریاست فلسطین کا دارالحکومت بھی ہے۔ اسرائیل کو غاصب طاقت ہونے کی وجہ سے امریکی انتظامیہ کے فیصلہ کو ویٹو کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نفٹالی بنیٹ نے یروشلم میں فلسطینیوں کیلئے اصل امریکی سفارتی مشن دوبارہ کھولنے کے وعدہ کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جگہ کی تنگی والے شہر میں اس کیلئے کوئی گنجائش نہیں۔ ٹرمپ حکومت نے امریکہ کا یروشلم قونصل خانہ بند کردیا تھا۔ یہ قونصل خانہ کئی سال تک فلسطینیوں کیلئے امریکی سفارتخانہ کے طورپر کام کرتا رہا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسے دوبارہ کھولنے کا عہد کیا تھا۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کی دوبارہ کشادگی سے شہر پر اس کے اقتدار اعلیٰ کیلئے چیالنج پیدا ہوگا۔ اس کی دوبارہ کشادگی سے فلسطینیوں کے ساتھ امریکہ کے تعلقات سدھارنے میں مدد مل سکتی ہے جو ٹرمپ دورہ حکومت میں بگڑ گئے تھے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ یروشلم میں ایک اور امریکی قونصل خانہ کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ یروشلم ایک ملک کا دارالحکومت ہے وہ ملک اسرائیل ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپڈ نے تجویز پیش کی کہ قونصل خانہ کو یروشلم کے بجائے فلسطینی زیر انتظام رملہ (مغربی کنارہ) میں کھولا جائے تو بہتر ہوگا۔ فلسطینی اس خیال کو مسترد کردیں گے کیونکہ اس سے یروشلم پر ان کے دعویٰ کی نفی ہوگی۔ اسرائیل‘ یروشلم کو اپنا مستقل اور بلا شرکت غیرے دارالحکومت مانتا ہے۔

 فلسطینی‘ شہر کا مشرقی حصہ چاہتے ہیں جس پر اسرائیل نے 1967کی جنگ میں قبضہ کرلیا تھا۔ امریکی قونصل خانہ نفٹالی بنیٹ کی حکومت اور جوبائیڈن انتظامیہ کے درمیان ایک اور آزمائش بن رہا ہے۔ اسی دوران فلسطینیوں نے اسرائیل پر تنقید کی۔ فلسطینی وزارت خارجہ میں ایک بیان میں کہا کہ وہ قونصل خانہ کی دوبارہ کشادگی کو فلسطینی علاقوں پر کئی دہوں سے جاری اسرائیلی قبضہ ختم کرانے کی بین الاقوامی برادری کے وعدہ کی تکمیل کے طورپر دیکھتے ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مشرقی یروشلم مقبوضہ فلسطینی علاقہ کا اٹوٹ حصہ ہے اور یہ مستقبل کی ریاست فلسطین کا دارالحکومت بھی ہے۔ اسرائیل کو غاصب طاقت ہونے کی وجہ سے امریکی انتظامیہ کے فیصلہ کو ویٹو کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

ذریعہ
اے پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.