2060ء تک زیرو کاربن کا ہدف حاصل کر لیں گے : محمد بن سلمان

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی گرین انیشیٹو فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کاربن کا اخراج سالانہ 270 ملین ٹن سے کم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔

ریاض: سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب 2060ء تک نیٹ زیرو کاربن کے اخراج کا ہدف حاصل کر لے گا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی گرین انیشیٹو فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کاربن کا اخراج سالانہ 270 ملین ٹن سے کم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ منصوبہ پر 700 ارب ریال سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہو گی، سعودی عرب 2030ء تک 45 کروڑ درخت لگائے گا۔سعودی ولیعہد نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ 80 لاکھ ہیکٹر رقبہ پر محیط بنجر زمینوں کو بحال کیا جائے گا، سعودی عرب 20 کروڑ ٹن کاربن کا اخراج کم کرے گا۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ گرین سعودی عرب اور گرین مشرقِ وسطیٰ فورم 23 سے 25 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض میں گرین سعودی عرب منصوبے کے پہلے سالانہ فورم کا افتتاح کردیاہے۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.