تازہ احتجاج کے دوران سوڈانی پولیس کا اعلیٰ عہدیدار ہلاک

کارگذار وزیر داخلہ اور پولیس ڈائرکٹر جنرل یولوگئیز نے بتایا کہ برگیڈئرجنرل علی بریما حماد فوت ہوگئے۔جب وہ مظاہرین کو اسٹاک میڈیکل لیباٹری کے قریب پہنچنے سے روکنے کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔

خرطوم: بلند رینک کے سوڈانی پولیس عہدیدار کو دارالحکومت خرطوم میں تازہ احتجاج کے دوران ہلاک کردیا گیا۔

یہ احتجاج ملک میں سیولین رول کا مطالبہ کے سلسلہ میں ہوا ہے۔کارگذار وزیر داخلہ اور پولیس ڈائرکٹر جنرل یولوگئیز نے بتایا کہ برگیڈئرجنرل علی بریما حماد فوت ہوگئے۔جب وہ مظاہرین کو اسٹاک میڈیکل لیباٹری کے قریب پہنچنے سے روکنے کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔

سوڈانی پولیس کے پریس آفس نے اپنے بیان میں یہ بات کہی۔ پولیس نے اس بات کا انکشاف نہیں کیا کہ کن حالات میں سینئر پولیس عہدیدار کی موت واقع ہوئی لیکن یہ نئی اور تازہ ترین موت سے احتجاجیوں اور سیکیورٹی افواج کے درمیان لڑائی میں شدت کی علامت ظاہر ہوتی ہے۔

سوڈان کے احتجاجی پھر ایک بار جمعرات کو دارالحکومت خرطوم اوردیگر شہروں کی سڑکوں پر اترآئے اور ایک نئے باقاعدہ احتجاج کا آغاز کردیا تاکہ ملک میں سیویلین رول قائم کیا جائے۔احتجاجی مرکزی خرطوم میں اکٹھاہوئے اور وہ صدارتی محل کی طرف پہنچنے کی پیش قدمی کی کوشش کرنے لگے۔

عینی شاہدین نے ژنہوا کو یہ بات بتائی۔ امدورمان میں بھی احتجاجیوں کا ہجوم العربین سڑک کی جانب سے پیش قدمی کرنے لگا جو کہ بریج اومگرمین اور خرطوم کو جورٹنے والی اہم سڑک ہے۔خرطوم اسٹیٹ پولیس نے ایک بیان جمعرات کے آغاز پر جاری کیا جس میں بعض پلوں کو جزوی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا جو بڑے شہروں خرطوم،اومدرمان اور بحری کو جوڑتے ہیں۔

بیشتر پلوں کے باب الداخلہ پر فوجی یونٹس کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ صدارتی محل اور آرمی جنرل کمانڈ ہیڈکوارٹرس تک ان کو پہنچنے سے روکا جاسکے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.