دارفور میں 43 افراد ہلاک، 46 مواضعات جلادیئے گئے

ابتدائی اطلاع ہے کہ کم ازکم 43 افراد مارے گئے، 46 مواضعات کو آگ لگادی گئی اور لوٹ لیا گیا۔ جاریہ لڑائی میں لوگوں کی نامعلوم تعداد زخمی ہوئی ہے۔ کئی لوگ لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔

خرطوم: مغربی دارفور کے جبل مون علاقہ میں عرب خانہ بندوشوں اور مصیریہ جبل قبیلہ کے کسانوں کی لڑائی میں کم ازکم 43 افراد ہلاک ہوگئے اور 46 مواضعات کو آگ لگادی گئی اور لوٹ لیا گیا۔

اقوام متحدہ کے دفتر نے یہ بات بتائی۔ لڑائی 17 نومبر کو شروع ہوئی تھی۔

ابتدائی اطلاع ہے کہ کم ازکم 43 افراد مارے گئے، 46 مواضعات کو آگ لگادی گئی اور لوٹ لیا گیا۔ جاریہ لڑائی میں لوگوں کی نامعلوم تعداد زخمی ہوئی ہے۔ کئی لوگ لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔

سوڈان کے دارفور علاقہ میں 2003 سے (سابق صدر عمر حسن احمدالبشیر کے دور سے) خانہ جنگی ہے۔

عمر حسن احمدالبشیر کو 11 اپریل 2019 کو برطرف کردیا گیا۔ سوڈان کی عبوری حکومت دارفور میں جھگڑا ختم کرانا چاہتی ہے لیکن بعض مسلح گروپس نے معاہدہ پر ابھی تک دستخط نہیں کئے ہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.