تلنگانہ

ہرکسی کو منفی سوچ کو چھوڑ کر ملک اور سماج کیلئے کام کرنا چاہئے : کے کویتا

ایم ایل سی کویتا نے کہا کہ تلنگانہ جاگرتی کو بھارت جاگرتی میں تبدیل کردیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو منفی سوچ چھوڑ کر ملک اور سماج کے لیے کام کرنا چاہیے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا نے کہا کہ پرانے خیالات کو بھوگی کے الاؤ میں جلا دینا چاہیے اور نئے طریقوں کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں
اظہرالدین، وہ مایہ ناز کھلاڑی جو کسی تعارف کا محتاج نہیں

کویتا جو بھارت جاگرتی کی صدر بھی ہیں نے شہرحیدرآباد کے،کے بی آر پارک میں منعقدہ بھوگی تقریب میں شرکت کی۔

ایم ایل سی کویتا نے کہا کہ تلنگانہ جاگرتی کو بھارت جاگرتی میں تبدیل کردیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو منفی سوچ چھوڑ کر ملک اور سماج کے لیے کام کرنا چاہیے۔

 تلگو کمیونٹی کے نمائندے جو کئی سال پہلے ماریشس گئے تھے نے اس پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔

 کویتا نے کہا کہ ماریشس کی تلگو برادری کے نمائندے جو کہ ملک ماریشس میں تلگو ثقافت کے تحفظ کے لیے نسلوں سے کام کر رہے ہیں، وہاں منعقد ہونے والی تلگو مہاسبھا کے ساتھ تعاون کریں گے۔کویتا نے بھارت جاگرتی حیدرآباد کے نمائندوں کو اس تقریب کے اہتمام پر مبارکباد دی۔