مشرق وسطیٰ

ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان سے متعدد سربراہان کی ملاقات

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے متعدد سربراہان نے ریاض میں ملاقاتیں کی ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولیعہد نے ملاقات کرنے والے سربراہان سے متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ریاض: ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے متعدد سربراہان نے ریاض میں ملاقاتیں کی ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولیعہد نے ملاقات کرنے والے سربراہان سے متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان سے لبنانی صدر نجیب میقاتی نے ریاض میں ملاقات کی ہے۔لبنانی صدر نے سعودی عرب کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی خدمات کا معترف ہے۔

دوسری طرف ولیعہد سے جزائر قمر کے صدر عثمان غزالی نے بھی ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کیفروغ اور مشترکہ پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جبوتی کے صدر اسماعیل عمر جیلہن نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کیدوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا اور تعلقات کے فروغ کے حوالے سے مذاکرات کئے ہیں۔

ملاقاتوں کے دوران وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان، وزیر مملکت شہزادہ ترکی بن محمد،وزیر کھیل شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل، وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف، وزیر نیشنل گارڈ شہزادہ عبد اللہ بن بندر اور وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے علاوہ دیگر اعلی حکام موجود تھے۔