صومالیہ میں اسکول کے باہر دھماکہ، 8 افراد ہلاک

دارالحکومت موغادیشو میں دھماکہ کی آواز کے ساتھ ہی عوام گھروں سے نکل آئے اور حکام نے چوکسی اختیار کرلی۔ انتہاپسند گروپ الشباب نے حملہ کی ذمہ داری قبول کرنے کا ادعا کیاہے۔

موغادیشو: اسکول کے باہر پیش آئے دھماکہ کی وجہ بتایاجاتاہے کہ کم ازکم 8افراد ہلاک ہوگئے جن میں طلباء بھی شامل ہیں۔ یہ دھماکہ صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشوکے اسکول کے باہر پیش آیا۔

عینی شاہدین نے یہ بات بتائی اور کہا کہ دارالحکومت موغادیشو میں دھماکہ کی آواز کے ساتھ ہی عوام گھروں سے نکل آئے اور حکام نے چوکسی اختیار کرلی۔ انتہاپسند گروپ الشباب نے حملہ کی ذمہ داری قبول کرنے کا ادعا کیاہے۔

بتایا جاتاہے کہ انتہاپسند تنظیم الشباب کا القاعدہ سے ربط ہے۔ اور یہ گروپ صومالیہ کے دیہی علاقوں پر اپنے اثر و رسوخ اور کنٹرول میں اضافہ کرتاجارہاہے جس کی وجہ سے حکام کو صورتحال میں نمٹنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔

افریقہ کے اس ملک میں تقریباً تین دہوں کے بعد بھی صورتحال معمول پر آتی دکھائی نہیں دے رہی ہے جبکہ حکام کی جانب سے ملک میں قیام امن کے لیے ممکنہ کوشش کی جارہی ہے۔ دھماکہ کے ساتھ ہی مصروف ترین علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور دھویں کے بادل چھاگئے۔

بتایا جاتاہے کہ قرب و جوار میں واقع عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کے ترجمان ابوالفتاح حسن نے بتایا کہ دھماکہ میں 8افراد ہلاک اور 17 دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ ایک المیہ ہے جس کی مذمت کی جانی چاہئے۔ زخمیوں کو دواخانہ لے جانے کے لیے ایمبولنس کی خدمات حاصل کی گئی۔

ذریعہ
اے پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.