جرائم و حادثات

تلنگانہ: گانجہ منتقل کرنے والی کار بے قابو،بائیکس اور آٹوکوٹکردے دی

تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع میں گانجہ منتقل کرنے والی ایک کار بے قابو ہوکر دوسری گاڑیوں سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع میں گانجہ منتقل کرنے والی ایک کار بے قابو ہوکر دوسری گاڑیوں سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

یہ واقعہ ضلع کے بورم پاڈومنڈل کے مورم پلی بنجارعلاقہ میں ہفتہ کی صبح پیش آیا۔اس کار میں گانجہ منتقل کرنے کی اطلاع پر پولیس نے اس کو روکنے کی کوشش کی تاہم کار کے ڈرائیور نے کار کوروکنے کے بجائے پالوانچہ کی سمت آگے بڑھادیا۔

اسی دوران مورم پلی بنجارعلاقہ میں کار کوروکنے کی محکمہ آبکاری کے عہدیداروں نے کوشش کی تاہم کار کے ڈررائیورنے ان سے بچنے کی کوشش میں بائیکس اور آٹوکوٹکردے دی۔

اس حادثہ کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا جس کو علاج کے لئے بھدراچلم کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔اس حادثہ کے ساتھ ہی کار ڈرائیور کار چھوڑ کر فرارہوگیا۔

بعد ازاں آبکاری کے عہدیداروں نے کار سے گانجہ کو ضبط کرلیااورکار کو بھدراچلم کے محکمہ آبکاری کے دفتر منتقل کردیاگیا۔پولیس اس کار کے مالک کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے۔