افغان سرزمین کو دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں کیاجائے: جئے شنکر

جئے شنکر نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2593کے حوالہ سے کہا کہ یہ عالمی جذبات کا اظہار کرتی ہے اور اسے ہمارے اپروچ کی رہنمائی جاری رکھنا چاہئے۔ ہندوستان کی بات چیت کا محرک افغان عوام کے ساتھ اس کی تاریخی دوستی ہوگی۔

نیویارک: وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے جی 20 ممالک کو بتایا کہ افغانستان کی سرزمین کو کسی بھی انداز میں دہشت گردی کے لئے استعمال نہ ہونے دینے طالبان کے عہد کو نافذ کیا جانا چاہئے اور دنیا ایک وسیع الاساس شمولیاتی عمل کی توقع کرتی ہے جس میں افغان سماج کے تمام طبقات کو نمائندگی حاصل ہو۔

 جئے شنکر نے چہارشنبہ کے روز جی 20 وزرائے خارجہ کی افغانستان پر منعقدہ میٹنگ سے خطاب کیا جو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76 ویں اعلیٰ سطحی اجلاس کے وقفوں کے درمیان منعقد کی گئی تھی۔ جئے شنکر نے ورچول میٹنگ کے بعد سلسلہ وار ٹویٹس کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو انسانی ضروریات کے جواب میں متحد ہوجانا چاہئے۔

امداد فراہم کرنے والوں کو بلارکاوٹ اور راست رسائی فراہم کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان نے افغان سرزمین کو کسی بھی انداز میں دہشت گردی کے لئے استعمال نہ ہونے دینے کا عہد کیا ہے جسے نافذ کیا جانا چاہئے۔ دنیا کو ایک وسیع الاساس اور شمولیاتی عمل کی توقع ہے جس میں افغان سماج کے تمام طبقات کو نمائندگی حاصل ہو۔

واضح رہے کہ طالبان نے گزشتہ ماہ افغانستان کے تقریباً تمام کلیدی ٹاؤنس اور شہروں پر قبصہ کرلیا۔ 15  اگست کو دارالحکومت کابل بھی ان کے قبضہ میں آگیا۔ طالبان نے 6 ستمبر کو اپوزیشن طاقتوں کے آخری گڑھ پنج شیر صوبہ پر بھی فتح حاصل کرلینے کا دعویٰ کیا جس کے ساتھ ہی کابل پر قبضہ کے 3ہفتے بعد سارے افغانستان پر قبضہ کرلینے کا ان کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ طالبان نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کو کسی بھی ملک کے لئے خلاف استعمال نہیں کیا جائے گا۔

 جئے شنکر نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2593کے حوالہ سے کہا کہ یہ عالمی جذبات کا اظہار کرتی ہے اور اسے ہمارے اپروچ کی رہنمائی جاری رکھنا چاہئے۔ ہندوستان کی بات چیت کا محرک افغان عوام کے ساتھ اس کی تاریخی دوستی ہوگی۔

 اگست میں 15 رکنی کونسل کی صدارت ہندوستان کو حاصل ہونے کے بعد یہ قرارداد منظور کی گئی تھی جس میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ افغان سرزمین کو کسی بھی ملک کو دھمکانے یا حملہ کرنے‘ دہشت گردوں کو پناہ یا تربیت دینے‘ دہشت گردانہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی یا ان کو مالیہ فراہم کرنے کے لئے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔ اس قرارداد میں افغانستان میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی اہمیت کو دُہرایا گیا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.