امریکہ اور چین کی سرد جنگ پوری دنیا میں پھیل سکتی ہے : انٹونیوگٹریس

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے امریکہ اور چین کو اپنے تنازعات فوری طور پر حل کرنے سے متعلق متنبہ کیا ہے کہ اگر دونوں ممالک اپنے مکمل طور پر غیر فعال تعلقات کو بحال نہیں کرتے دو بڑے اور انتہائی بااثر ممالک کے درمیان مسائل باقی دنیا تک پھیل جائیں گے۔

جنیوا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹریس نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور چین سرد جنگ سے باز رہیں بصورت دیگر یہ آگ پوری دنیا میں پھیل جائے گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے امریکہ اور چین کو اپنے تنازعات فوری طور پر حل کرنے سے متعلق متنبہ کیا ہے کہ اگر  دونوں ممالک اپنے مکمل طور پر غیر فعال تعلقات کو بحال نہیں کرتے دو بڑے اور انتہائی بااثر ممالک کے درمیان مسائل باقی دنیا تک پھیل جائیں گے۔

اقوام متحدہ کے عالمی رہنماؤں کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے اس وقت ہمیں پہلے ہی کورونا، موسمیاتی تبدیلیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا ہے جب کہ دو اہم اور طاقتور ممالک ان مسائل سے نبرد آزما ہونے میں مدد کرنے کے بجائے اختلاف اور مسائل میں الجھے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ چین اور امریکہ دنیا کی دو بڑی معاشی طاقت ہیں جو کورونا ویکسینیشن اور ماحولیاتی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں تاہم اس میں دونوں کی سرد جنگ رکاوٹ بن رہی ہے۔

 اس لیے ہمیں ان 2 طاقتوں کے درمیان ایک فعال تعلق کو دوبارہ قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے سابق صدرڈونالڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالتے ہی چین کے ساتھ معاشی جنگ کو پسندیدہ قرار دیتے ہوئے حریف ملک پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی تھیں جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر ٹیکس کی شرح کو دگنا کردیا تھا اور یہ معاشی جنگ ٹرمپ کے دور کے خاتمے کے باوجود تاحال جاری ہے۔

انتونیوگٹریس نے کہا ہے کہ چین، امریکہ نئی سرد جنگ سے بچیں، ویکسینیشن، موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر عالمی چیلنجز سپر پاورز سمیت عالمی برادری میں تعمیری تعلقات کے بغیر حل نہیں ہوسکتے۔

گٹریس نے امریکی خبر ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ بدقسمتی سے آج ہمارے درمیان محاذ آرائی ہے، ہمیں دونوں طاقتوں کے درمیان تعلقات فعال کرنے کی ضرورت ہے۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.