امریکہ میں اسکول ٹیچر نے زبردستی مسلم طالبہ کا نقاب اتار دیا

سمعیہ کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دوسری جماعت کی میری بیٹی کو ایک ایسا رویہ کا سامنا کرنا پڑا جس سے میں نے ہمیشہ اسے بچانے کی کوشش کی تھی۔

نیوجرسی: امریکی ریاست نیوجرسی میں ایک نسل پرست اسکول ٹیچر نے مسلم طالبہ کا نقاب اتار دیا جس سے بچی خوف زدہ ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارہ کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی میں 7 سالہ سمعیہ معمول کی طرح نقاب لگا کر اسکول گئی تو ٹیچر نے بچی سے زبردستی نقاب اتروالیا اور خوب ڈانٹ ڈپٹ بھی کی جس سے بچی خوف زدہ ہوگئی۔

سمعیہ کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دوسری جماعت کی میری بیٹی کو ایک ایسا  رویہ کا سامنا کرنا پڑا جس سے میں نے ہمیشہ اسے بچانے کی کوشش کی تھی۔ کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسکول ٹیچر کے اس ناروا سلوک کا بچی کے ذہن پر پڑنے والے اثرات اسے زندگی بھر پریشان کریں گے۔

سمعیہ کی والدہ نے اسکول کے خلاف کیس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مسلمان کمیونٹی نے بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے خود ساختہ ترجمان ملک میں ایسے واقعات شرمناک ہیں۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.