امریکہ نے داعش خراسان پر کیا فضائی حملہ

واضح رہے کہ داعش نے جمعرات کے روز کابل کے ہوائی اڈے پر کئی دھماکے کیے تھے جس میں 13 امریکی فوجیوں سمیت سو سے زائد افراد ہلاک اور تقریبا 1300 افراد زخمی ہو گئے تھے ۔

واشنگٹن: امریکہ نے مشرقی افغانستان میں داعش خراسان دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا ۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن بل اربن نے جمعہ کے روزکہا ’’ امریکی فورسز نے داعش کے منصوبہ ساز کو یواے وی (ڈرون) سے آج افغانستان کے صوبے ننگرہار میں نشانہ بنایا گیا ‘‘۔

اربن نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ امریکی فوج کے فضائی حملے میں کسی بھی شہری کی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ داعش نے جمعرات کے روز کابل کے ہوائی اڈے پر کئی دھماکے کیے تھے جس میں 13 امریکی فوجیوں سمیت سو سے زائد افراد ہلاک اور تقریبا 1300 افراد زخمی ہو گئے تھے ۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.