امریکہ کا ایک بار پھر افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرنے سے انکار

خبرایجنسی کے مطابق امریکہ کے نائب وزیر خزانہ ویلے ایڈیمو نے سینیٹ میں بریفنگ کے دوران امریکہ کا طالبان کے حوالے سے اب بھی پرانا مؤقف ہے اور ہمارا امریکی بینکوں میں افغانستان کے 10 بلین ڈالرز کو مستقبل قریب میں بحال کرنے کا کوئی اراد نہیں۔

واشنگٹن: امریکہ نے ایک بار پھر افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرنے سے انکار کردیا۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکہ کے نائب وزیر خزانہ ویلے ایڈیمو نے سینیٹ میں بریفنگ کے دوران امریکہ کا طالبان کے حوالے سے اب بھی پرانا مؤقف ہے اور ہمارا امریکی بینکوں میں افغانستان کے 10 بلین ڈالرز کو مستقبل قریب میں بحال کرنے کا کوئی اراد نہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال میں ہم طالبان کو ان پیسوں تک رسائی نہیں دیں گے، ہم حقانی نیٹ ورک اور طالبان سے متعلق پابندیوں پر اپنے مؤقف کو جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان پر دباؤ برقرار رکھنا ضروری ہے کہ افغانستان کے عوام کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔نائب وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے عوام کو انسانی بنیادوں پر امداد کے لیے نئے راستے لازمی تلاش کرنے چاہئیں، ہم افغان عوام کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد کو جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ افغان عوام کی انسانی بنیادوں پر امداد کے لیے پرعزم ہے مگر طالبان اس کی تقسیم میں سہولت کاری کریں۔

واضح رہیکہ طالبان نے امریکہ سے افغانستان کے اربوں ڈالرز جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہیکہ امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نہ کرے، یہ پیسہ کسی حکومت کا نہیں افغان عوام کا ہے۔

علاوہ ازیں طالبان نے منجمد رقم کے حصول کے لیے سفارتی رابطے بھی استعمال کیے لیکن انہیں کامیابی نہ مل سکی۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.