’داعش خراسان‘ کو نشانہ بنانے امریکی صدربائیڈن کا حکم

ڈان میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق دولت اسلامیہ سے منسلک داعش خراسان نے حملہ کی ذمہ داری قبول کی تھی جو مغرب کے ساتھ ساتھ طالبان کی بھی دشمن ہے جس کا کہنا ہے کہ اس کے ایک خودکش حملہ آور نے امریکی فوج کے ساتھ کام کرنے والوں اور مترجموں کو نشانہ بنایا۔

واشنگٹن: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے 2 دھماکے اور اس کے نتیجہ میں ہونے والی ہلاکتوں کے بعد سخت قدم اٹھاتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی فوجی کمانڈروں کو داعش خراسان کے اثاثوں‘ سہولتوں اور قیادت پر حملہ کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈان میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق دولت اسلامیہ سے منسلک داعش خراسان نے حملہ کی ذمہ داری قبول کی تھی جو مغرب کے ساتھ ساتھ طالبان کی بھی دشمن ہے جس کا کہنا ہے کہ اس کے ایک خودکش حملہ آور نے امریکی فوج کے ساتھ کام کرنے والوں اور مترجموں کو نشانہ بنایا۔

حملہ کے بعد وائٹ ہاؤز میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے یہ حملہ کیا‘ ساتھ ہی جو امریکہ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں وہ جان لیں کہ ہم معاف نہیں کریں گے‘ نہ ہم بھولیں گے‘ ہم تمہیں شکار کریں گے اور وصولی کریں گے“۔

انہوں نے کہاکہ ہم اپنے وقت پر‘ اپنی منتخب کردہ جگہ اور اپنے منتخب کردہ لمحہ میں طاقت سے جواب دیں گے۔

جو بائیڈن نے کہا کہ میں اپنے ہر اقدام کے ساتھ اپنے مفادات اور اپنے لوگوں کا دفاع کروں گا۔انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ اگر انہیں ضرورت محسوس ہوئی تو وہ افغانستان کو مزید فوجی امداد بھیج سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے فوج کو ہدایت دی ہے کہ وہ جو چاہے کرے‘ اگر انہیں اضافی فورس کی ضرورت ہوئی تو میں انہیں دوں گا۔امریکی صدر کے بقول ان حملوں نے امریکی فوج کے اپنے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کو بڑھایا ہے‘ آج کابل میں جن فوجیوں کی جانیں گئیں وہ ہیروز اور ملک کی بہترین پیشکش تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج جو زندگیاں ہم نے کھو دی ہیں وہ آزادی‘ سلامتی‘ دوسروں اور امریکہ کی خدمت کے لیے دی گئیں۔ساتھ ہی انہوں نے کابل ایرپورٹ کے باہر سیکوریٹی فراہم کرنے کے لیے طالبان پر انحصار کرنے کا بھی دفاع کیا۔

خیال رہے کہ کابل ایرپورٹ کے باہر ہوئے 2 بم دھماکوں اور فائرنگ کے بعد 28 طالبان سمیت95 افغان شہری جاں بحق ہوئے جبکہ حملہ میں 13 امریکی فوجی بھی مارے گئے تھے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.