تلنگانہ

بی آر ایس اقتدار پر آئے گی، ایچ کے ایس کے سروے میں انکشاف

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے بعد مختلف سروے ایجنسیز کی جانب سے اگزٹ پولس کی اجرائی کا سلسلہ جاری ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے بعد مختلف سروے ایجنسیز کی جانب سے اگزٹ پولس کی اجرائی کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
کمال مولامسجد۔ بھوج شالہ سروے پرمسلم تنظیم کا اعتراض
ویڈیو: ملک کے موجودہ حالات نازک : اکبر الدین اویسی
حیدرآباد میں پولیس کی جانب سے ہوٹلوں کو رات 11 بجے بند کروانے کی شکایت : احمد بلعلہ

چند ایجنسیوں نے کانگریس کوکامیاب ہوتادکھایا ہے توچند نے بی آرایس کی کامیابی کی پیش قیاسی کی ہے۔

آج تازہ ترین طورپرایچ کے ایس پرائیویٹ لمیٹیڈسیفولوجی اینڈ انالیسس کنسلٹنگ کی جانب سے اگزٹ پولس جاری کیاگیا۔

ایچ کے ایس کے مطابق بی آر ایس مسلسل تیسری بار حکومت بناتے ہوئے ہیٹرک درج کرئے گی۔بی آرایس کو53-58‘ کانگریس کو48-52‘ بی جے پی کو4-8‘ مجلس اتحاد المسلمین کو5-7 اور دیگر کوصفرتا دوحلقوں پر کامیابی حاصل ہوگی۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ زیادہ ترایجنسیز نے کانگریس کی کامیابی کی پیش قیاسی کی ہے جس سے کانگریس حلقوں میں زبردست جوش وخروش دیکھا جارہاہے۔