فائزر کا 100 دنوں میں نئے ویرینٹ کا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ

بیان میں کہاگیا ہے کہ دوا ساز کمپنیوں نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ انہوں نے نئی ویکسین تیار کرنے کے لئے کئی مہینے پہلے ہی کام شروع کردیا تھا۔

واشنگٹن: دوا ساز کمپنی فائزر اور بایو این ٹیک نے کہا ہے کہ وہ 100 دنوں کے اندر کورونا وائرس (کووڈ-19) کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے خلاف ایک نئی ویکسین تیار کرلیں گے۔

دونوں کمپنیوں نے جمعہ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ انہیں اس بات کا یقین نہیں ہے کہ آیا ان کی ویکسین کورونا وائرس کے ویرینٹ اومیکرون سے بچانے کی صلاحیت رکھتی ہے یا نہیں، لیکن وہ تقریباً 100 دنوں میں اس ویرینٹ کے خلاف ایک نئی ویکسین تیار کر لیں گی۔

اس سے ایک دن قبل عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جنوبی افریقہ میں شناخت شدہ کورونا وائرس کی نئی قسم‘B.1.1529 ’ تشویشناک ہے اور اس کا نام یونانی حروف تہجی میں‘اومیکرون ’سے رکھا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے بیان کے مطابق فائزر اور بایو این ٹیک نے کہا کہ وہ اگلے دو ہفتوں میں اومیکرون پر مزید ڈیٹا کی توقع رکھتے ہیں اور ایسا دیکھا گیا ہے کہ یہ پہلے سے پائے جانے والے مختلف ویرینٹس سے کافی الگ ہے۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ دوا ساز کمپنیوں نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ انہوں نے نئی ویکسین تیار کرنے کے لئے کئی مہینے پہلے ہی کام شروع کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی و یکسین فی الحال چھ ہفتوں کے اندر خود کو ایڈجسٹ کرنے کے قابل ہے اور وہ 100 دنوں کے اندر ابتدائی بیچ تیار کرنے کے قابل ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.