حیدرآباد

نامپلی میں کانگریس امیدوار فیروز خان اور ایم آئی ایم ورکرس میں بحث وتکرار

کانگریس لیڈر فیروز خان، مجلس کی جانب سے بوگس ووٹنگ کی اطلاع پاکر پولیس کی ٹیم کے ساتھ وہاں پہنچ گئے تھے۔ اسی دوران پولیس کی موجودگی میں کانگریس امیدوار اور ایم آئی ایم ورکرس کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا۔

حیدرآباد: حلقہ اسمبلی نامپلی کے کانگریس امیدوار فیروز خان اور ایم آئی ایم کارکنوں میں نامپلی کے لکشمی نگر میں ہلکی سی نوک جھونک کا واقعہ پیش آیا۔ اس کے ساتھ ہی محلہ میں کشیدگی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں
حلقہ اسمبلی کاروان کے کئی مجلسی ورکرس کی کانگریس میں شمولیت
حج ہاوز میں عازمین حج کے قیام و طعام کے انتظامات کا جائزہ
سابق میئر ایم آئی ایم کی ہراسانی، ظلم کے خلاف احتجاج

کانگریس لیڈر فیروز خان، مجلس کی جانب سے بوگس ووٹنگ کی اطلاع پاکر پولیس کی ٹیم کے ساتھ وہاں پہنچ گئے تھے۔ اسی دوران پولیس کی موجودگی میں کانگریس امیدوار اور ایم آئی ایم ورکرس کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا۔

ایم آئی ایم کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ بات بلکل غلط ہے کہ یہاں پر بوگس ووٹنگ کی جارہی ہے۔ اسی دوران پولیس نے چند ایم آئی ایم ورکس کو گرفتار کرلیا اور حالات پر قابو پالیا۔