مسلمانوں کے خلاف زیادتیوں کی روک تھام کی ضرورت : الہان عمر

الہان عمر نے اس سلسلہ میں ہندوستانی دستور میں دی گئی بنیادی حقوق اور ضمانتوں کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ہندوستان میں اقلیتوں کیلئے دستور میں ضمانت دی گئی ہے اس کے باوجود اقلیتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو کہ باعث افسوس ہے۔

واشنگٹن: کانگریس ویمن الہان عمر کی جانب سے بل پیش کرتے ہوئے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ پُر تشدد واقعات کے تدارک اور حقوق انسانی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسلمانوں پر ظلم وزیادتیاں کی جارہی ہیں۔ اس سلسلہ میں فوری تدارک کے اقدامات کئے جانے چاہیئے۔

کانگریس ویمن الہان عمر کی زیر قیادت 30امریکی قانون سازوں کے ایک گروپ نے ایوان نمائندگان میں بل پیش کرتے ہوئے مختلف امور کی جانب توجہ مبذول کروائی۔ قانون سازوں نے اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف توجہ مبذول کروائی۔

بل پیش کرتے ہوئے الہان عمر نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے کہا ہے کہ وہ حقوق انسانی پر عمل آوری کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاوہ مسلمانوں کے خلاف کئے جانے والے تشدد اور زیادتیوں کے تدارک کی بھی راہ ہموار کی جانی چاہیئے۔

الہان عمر نے اس سلسلہ میں ہندوستانی دستور میں دی گئی بنیادی حقوق اور ضمانتوں کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ہندوستان میں اقلیتوں کیلئے دستور میں ضمانت دی گئی ہے اس کے باوجود اقلیتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو کہ باعث افسوس ہے۔

سی اے آئی آر سے تعلق رکھنے والے نیہاد اود نے کہا کہ مخالف مسلم پالیسیوں کی وجہ سے مسلمانوں کو ناقابل بیان مسائل اور مشکلات پیش آرہے ہیں جبکہ جمہوریت میں انہیں خاطر خواہ سہولتیں دی جاتی ہیں۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.