وائرس سرحد یں نہیں دیکھتا: انٹونیو گٹریس

انٹونیو گٹریس نے کہا کہ اومیکرون کے باعث خاص ممالک پر سفری پابندیاں غیر منصفانہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وائرس سرحد یں نہیں دیکھتا، سفری پابندیاں غیر موثر ثابت ہوں گی۔

نیویارک: سکریٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گٹریس نے جنوبی افریقہ اوراس کے ہمسایہ ممالک پر سفری پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

انٹونیو گٹریس نے کہا کہ اومیکرون کے باعث خاص ممالک پر سفری پابندیاں غیر منصفانہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وائرس سرحد یں نہیں دیکھتا، سفری پابندیاں غیر موثر ثابت ہوں گی۔

سکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ سفری پابندیوں کی بجائے مسافروں کی کورونا ٹسٹنگ کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ کورونا کی نئی مہلک قسم اومیکرون امریکہ بھی پہنچ گئی ہے جہاں اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد امریکی اسٹاک مارکٹس بھی مندی کا شکار ہو گئیں۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.