شمالی بھارت

خاتون معشوق کو شادی پر راضی کرانے کے لئے موبائیل ٹاور پر چڑھ گئی

اترپردیش کے مہاراج گنج ضلع میں ایک 20 سالہ خاتون ایک شخص کے لئے اپنی محبت کے اظہار اور اس سے شادی پر راضی کرنے کے لئے ایک موبائیل ٹاور پر چڑھ گئی، پولیس نے جمعہ کے دن یہ بات کہی۔

گورکھپور: اترپردیش کے مہاراج گنج ضلع میں ایک 20 سالہ خاتون ایک شخص کے لئے اپنی محبت کے اظہار اور اس سے شادی پر راضی کرنے کے لئے ایک موبائیل ٹاور پر چڑھ گئی، پولیس نے جمعہ کے دن یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
لڑکی کی بہیمانہ ہلاکت کا واقعہ، دہلی پولیس سے کارروائی رپورٹ طلب کی گئی
فیروزآباد کا نام چندرا نگر رکھنے کی تجویز کو منظوری
نوجوان کی خودکشی، تبدیلی مذہب کیلئے دباؤڈالنے کا الزام
بچے کے ساتھ بدفعلی
طالبہ کو ہراساں کرنے پر مسلم ٹیچر کو حراست میں لے لیا گیا

بڑی تعداد میں لوگ واقعہ کے مشاہدے کے لئے 50 میٹر بلند ٹاور کے قریب اکھٹا ہوگئے جس کے نتیجہ میں قریبی ہائی وے پر ٹرافک میں رکاوٹ پیدا ہوئی، پولیس کو ہجوم پر کنٹرول کے اقدامات کرنے پڑے۔

ہجوم میں شامل کئی افراد نے اپنے موبائیل فونس پر یہ واقعہ ریکارڈ کیا، یہ ان کے لئے فلم شعلے میں ویرو (دھرمیندر) کے بسنتی (ہیمامالنی) کے لئے محبت کا اظہار میں ایک اورہیڈ واٹر ٹینک پر چڑھنے کے رول کی یاد دہانی ہے۔

سرکل آفیسر (سی او) اجئے سنگھ چوہان نے کہا کہ یہ خاتون مہاراج گنج ضلع میں جمعرات کے دن سیمرا راجہ ٹول پلازا کے علاقہ میں واقع موبائیل ٹاور پر چڑھ گئی۔ خاتون کا گذشتہ چند سال سے مقامی نوجوان (24) کے ساتھ تعلق تھا اور وہ نوجوان اور اس کے اراکین خاندان کو شادی کے لئے راضی کرانا چاہتی تھی۔

سی او نے کہا کہ پہلے خاتون کو نیچے آنے کی ترغیب دی گئی مگر جب خاتون نے ایسا کرنے سے انکار کردیا تو ایک کانسٹیبل ٹاور پر چڑھ کر اسے نیچے لایا۔

پولیس نے کہا کہ مذکورہ شخص ایک ٹرک ڈرائیور ہے اور ایک کھیپ حوالے کرنے کے لئے نیپال گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایک کیس درج رجسٹر کیا گیا ہے۔