خواتین کو ہراسانی کی 113 شکایتوں کے بعد ایک شخص گرفتار

اترپردیش کے ضلع کوشمبی سے ایک شخص کو لڑکیوں اور عورتوں کو ستانے‘ بلیک میل کرنے اور گھورنے کے الزامات میں گرفتار کرلیا گیا۔

لکھنو: اترپردیش کے ضلع کوشمبی سے ایک شخص کو لڑکیوں اور عورتوں کو ستانے‘ بلیک میل کرنے اور گھورنے کے الزامات میں گرفتار کرلیا گیا۔

1090 ویمن پاور لائن پر 113 شکایتوں کے بعد راگھویندر موریہ نامی شخص کو گرفتار کیا گیا۔ شکایتیں 36 اضلاع سے ملی تھیں۔

اسے کئی بار خبردار کیا گیا تھا لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا۔ ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ہم نے راگھویندر موریہ کو گرفتار کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی تھی۔

تبصرہ کریں

Back to top button