خواجہ مجیب الدین، تلنگانہ اُردو اکیڈیمی کے نئے صدرنشین مقرر

کاماریڈی کے محمد خواجہ مجیب الدین ولد محمد خواجہ معین الدین کو تلنگانہ اردو اکیڈیمی کا نیا صدرنشین مقرر کیا ہے۔ چیف منسٹر نے صدرنشین کے ساتھ بہ اعتبار عہدہ ارکان کا بھی تقرر کیا ہے جن کی میعاد 3سال ہوگی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کاماریڈی کے محمد خواجہ مجیب الدین ولد محمد خواجہ معین الدین کو تلنگانہ اردو اکیڈیمی کا نیا صدرنشین مقرر کیا ہے۔چیف منسٹر نے صدرنشین کے ساتھ بہ اعتبار عہدہ ارکان کا بھی تقرر کیا ہے جن کی میعاد 3سال ہوگی۔

 بہ اعتبار عہدہ ارکان میں پرنسپل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود یا ان کے نامزد کردہ امیدوار، سکریٹری محکمہ فینانس یا ان کے نامزد فرد، کمشنر یا ڈائرکٹر آف مائنا ریٹی ویلفیر، اورڈائرکٹر / سکریٹری اردو اکیڈیمی بطور بہ اعتبار عہدہ سکریٹری / رکن، شامل رہیں گے۔

اس سلسلہ میں پرنسپل سکریٹری اقلیتی بہبود احمد ندیم نے احکام جاری کئے ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر نے سری دیوی منتری کو تلنگانہ اسٹیٹ سرکاری زبان کمیشن کا صدرنشین مقرر کیا ہے ان کی میعاد2سال رہے گی۔ کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ فوڈ ان ویمن چلڈرن معذورین کے صدرنشین کی حیثیت سے ایم راجیو ساگر کا تقرر کیا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button