سوشیل میڈیا

سچن تنڈولکر نے اپنی اہلیہ کے ہمرا تاج محل کے حسن کا دیدار کیا

رائل گیٹ پہنچنے کے بعد سچن نے اپنی اہلیہ کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کروایا۔ تصویریں کئی زاویوں سے لی گئیں۔ اس کے بعد وہ ڈیانا بنچ پہنچ گئے۔

آگرہ: بھارت رتن اور ماسٹر بلاسٹر کرکٹر سچن تنڈولکر اپنی اہلیہ انجلی کے ساتھ تاج محل دیکھنے جمعرات کو یہاں پہنچے۔ سچن کو تاج محل میں دیکھ کر سخت سیکیورٹی کے باوجود مداحوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
میں نے والد کے کہنے پر کبھی تمباکو اور الکحل کی تشہیر نہیں کی:تنڈولکر
بی سی سی آئی صدر بننے میں کوئی دلچسپی نہیں:سچن
فارمولہ-ای ریسنگ: سچن ٹنڈولکر اور فلمی شخصیتوں کی شرکت
کوہلی کو تنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کا بہترین موقع
ویراٹ کوہلی نے سچن تنڈولکر کا ریکارڈ توڑدیا

سابق ہندوستانی کپتان سچن اپنی اہلیہ انجلی کے ساتھ سہ پہر تین بجے شلپ گرام پارکنگ پہنچے۔ جہاں سے وہ گولف کارٹ میں تاج محل کے مشرقی دروازے پر پہنچے۔

 سچن تنڈولکر کو دیکھتے ہی ان کے مداحوں کا ہجوم ایسٹ گیٹ پر جمع ہوگیا۔ سچن کی آمد کی اطلاع ملتے ہی ٹورزم پولیس نے حفاظتی انتظامات سخت کر دیے تھے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے سچن تنڈولکر کے گرد حفاظتی حصار بنالیا۔ انہیں حفاظتی حصار میں رائل گیٹ لے جایا گیا۔

رائل گیٹ پہنچنے کے بعد سچن نے اپنی اہلیہ کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کروایا۔ تصویریں کئی زاویوں سے لی گئیں۔ اس کے بعد وہ ڈیانا بنچ پہنچ گئے۔

یہاں انہوں نے ویڈیو گرافی کے ساتھ فوٹو سیشن کروایا۔ سچن کو تاج محل میں موجود سیاحوں نے فوراً پہچان لیا اور تاج محل کمپلیکس میں ان کے ساتھ تصاویر لینے اور ان کی ایک جھلک دیکھنے کی دوڑ شروع ہو گئی۔

ڈیانا ٹیبل پر تصویریں لینے کے بعد سچن اپنی اہلیہ انجلی کے ساتھ مرکزی یادگار پر پہنچے جہاں انہوں نے گائیڈ سے تاج محل اور اس کی تاریخ کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ سچن نے بھی ہاتھ ہلا کر مداحوں کا استقبال کیا۔

تاج محل کے دورے کے دوران سچن تنڈولکر اور انجلی ٹنڈولکر کے ساتھ ڈی سی پی سٹی سورج رائے، ڈی سی پی ویسٹ، اے سی پی تاج سیکورٹی سی آئی ایس ایف کے اہلکار موجود تھے۔ سچن تقریباً 40 منٹ تک تاج محل میں رہے۔