خوشی پٹیل‘ مس انڈیا ورلڈ وائیڈ ،روشنی رزاق مس ٹِین ورلڈ وائیڈ

وہ مس انڈیا ورلڈ وائیڈ 2022کا خطاب جیتنے پر بے حد خوش ہے۔ ملبوسات کی دکان (کلاتھنگ اسٹور)کی مالک اس ماڈل نے کہا کہ وہ آئندہ ایک سال کئی چیاریٹی ایونٹس کرنے اور ترقی پذیر ممالک (تھرڈ ورلڈ کنٹریز) کی مدد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

واشنگٹن: برطانیہ کی بائیومیڈیکل طالبہ خوشی پٹیل‘ مس انڈیا ورلڈ وائیڈ 2022 قرارپائی۔ امریکہ کی ویدیہی ڈونگرے‘ جمعہ کی رات فرسٹ رنراَپ یعنی دوسرے نمبر پر اور شروتیکا مانے سکنڈ رنراَپ (تیسرے نمبر پر) رہی۔ خوشی پٹیل‘ بائیومیڈیکل سائنس میں میجر اور سائیکالوجی میں مائنر کررہی ہے۔

 وہ مس انڈیا ورلڈ وائیڈ 2022کا خطاب جیتنے پر بے حد خوش ہے۔ ملبوسات کی دکان (کلاتھنگ اسٹور)کی مالک اس ماڈل نے کہا کہ وہ آئندہ ایک سال کئی چیاریٹی ایونٹس کرنے اور ترقی پذیر ممالک (تھرڈ ورلڈ کنٹریز) کی مدد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

 گیانا کی روشنی رزاق نے مس ٹِین انڈیا ورلڈوائیڈ کا ٹائٹل جیتا ہے۔ امریکہ کی نویا پینگول فرسٹ رنر اَپ اور سرینام چکیتا ملاہا سکنڈر رنر اَپ رہی۔ گزشتہ 29 برس سے اس مقابلہ حسن کا اہتمام کرنے والی انڈیا فیسٹیول کمیٹی (آئی ایف سی) نے یہ بات بتائی۔

جاریہ سال کا مقابلہ حسن 3 سال کے وقفہ کے بعد منعقد ہوا۔ پچھلا مقابلہ حسن ستمبر 2019میں ممبئی کی لیلا ہوٹل میں منعقد ہوا تھا۔ صدرنشین آئی ایف سی دھرماتما شرن نے کہا کہ کووِڈ وباء نے ہمارے سوچنے اور جینے کا طریقہ بدل دیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button