داؤد ابراہیم کے خلاف این آئی اے کیس درج

این آئی اے کے ایک عہدیدار نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ ایف آئی آر میں داؤد ابراہیم اور اُس کے ساتھیوں کے نام شامل ہیں۔ ایجنسیوں نے ڈی کمپنیوں کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھی ہے۔

نئی دہلی: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کے دن انڈر ورلڈ ڈاؤن داؤد ابراہیم اور دیگر کے خلاف یو اے پی اے کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا۔

اب این آئی اے ڈی کمپنی سے متعلق کیسس دیکھے گی۔

ذرائع نے توثیق کی کہ مرکزی وزارت داخلہ مکمل تحقیقات کی منظوری دے چکی ہے۔

این آئی اے کے ایک عہدیدار نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ ایف آئی آر میں داؤد ابراہیم اور اُس کے ساتھیوں کے نام شامل ہیں۔ ایجنسیوں نے ڈی کمپنیوں کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھی ہے۔

ماضی قریب میں دیکھا گیا ہے کہ ڈی کمپنی نے فساد جیسی صورتحال پیدا کرنے ملک بھر میں لوگ بھرتی کئے ہیں۔

وہ ملک دشمن سرگرمیوں کو بڑھاؤا دے رہی ہے۔ رابطہ کیلئے مختلف سوشیل میڈیا پلیٹ فارم استعمال ہورہا ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button