دادری میں پرینکا گاندھی کا روڈ شو

اپنے مختصر خطاب میں پرینکا گاندھی وڈرا نے عوام کو تیقن دیا کہ کانگریس پارٹی ان کے ساتھ ہے اور ان کی لڑائی میں مدد کے لئے ہر ممکن تعاون پیش کرے گی۔

لکھنو: اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے دادری اسمبلی حلقہ میں پارٹی امیدوار کی حمایت میں ڈور ٹو ڈور مہم کے لئے پہنچی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے روڈ شو کر کے عوام سے ان کے مسائل کے حل کے لئے ہرطرح کے اقدام کا وعدہ کیا۔

اپنے مختصر خطاب میں پرینکا گاندھی وڈرا نے عوام کو تیقن دیا کہ کانگریس پارٹی ان کے ساتھ ہے اور ان کی لڑائی میں مدد کے لئے ہر ممکن تعاون پیش کرے گی۔

پرینکا پڑوسی ضلع بلندشہر کے کئی اسمبلی حلقوں میں بھی انتخابی مہم میں شرکت کریں گی۔

کانگریس ذرائع نے بتایا کہ قومی امکانات ہیں کہ پرینکابلند شہر کے دھوراؤ گاؤں میں اجتماعی عصمت ریزی و قتل کے متاثرہ کنبہ سے ملاقات کے لئے بھی جائیں۔

دھوراؤ گاؤں میں ہاتھرس کی طرح اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔متاثرہ کے کنبہ نے پولیس پر ان کے مرضی کے برعکس رات میں زبردستی آخری رسوم کی ادائیگی کا الزام لگایا ہے۔

دادری میں روڈ شو اور ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران پرینکا گاندھی نے کانگریس امیدوار دیپک چوٹیوالا کے حق میں ووٹ کی اپیل کی۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button