دفعہ 370، سپریم کورٹ میں گرمائی تعطیلات کے بعد سماعت

سپریم کورٹ نے پیر کے دن آمادگی ظاہر کی کہ وہ جموں وکشمیر کو خصوصی موقف عطا کرنے والی دفعہ 370کی برخاستگی کے مرکز کے فیصلہ کو چیلنج کرتی درخواستوں کی سماعت گرمائی تعطیلات کے بعد کرے گی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے دن آمادگی ظاہر کی کہ وہ جموں وکشمیر کو خصوصی موقف عطا کرنے والی دفعہ 370کی برخاستگی کے مرکز کے فیصلہ کو چیلنج کرتی درخواستوں کی سماعت گرمائی تعطیلات کے بعد کرے گی۔

چیف جسٹس این وی رمنا اور جسٹس ہیما کوہلی پر مشتمل بنچ نے سینئر وکیل شیکھر نپھاڑے کی بات کا نوٹ لیا کہ ریاست میں اسمبلی حلقوں کی ازسرنو حدبندی کی جاریہ مشق کے مدنظر سماعت کی فوری ضرورت ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یہ 5 رکنی بنچ کا معاملہ ہے۔ میں ازسرنوبنچ تشکیل دوں گا۔ گرمائی تعطیلات کے بعد بنچ بنے گی۔

تبصرہ کریں

Back to top button