کرناٹک

ویڈیوز: بنگلورو کے کیفے میں دھماکہ: فارنسک ٹیموں کا حیران کن انکشافات

شہر کے ایک مشہور کیفے میں دھماکہ میں کم ازکم 9 افراد زخمی ہوئے۔ ابتدا میں گیس اخراج کا شبہ ظاہر کیاگیا تھا تاہم محکمہ فائر نے جمعہ کے دن اسے خارج ازامکان قراردیا اور کہا کہ مقام ِ دھماکہ پر ایک عورت کا ہینڈبیاگ پایا گیا۔

بنگلورو: شہر کے ایک مشہور کیفے میں دھماکہ میں کم ازکم 9 افراد زخمی ہوئے۔ ابتدا میں گیس اخراج کا شبہ ظاہر کیاگیا تھا تاہم محکمہ فائر نے جمعہ کے دن اسے خارج ازامکان قراردیا اور کہا کہ مقام ِ دھماکہ پر ایک عورت کا ہینڈبیاگ پایا گیا۔

متعلقہ خبریں
امپھال کالج کے قریب بم دھماکہ، ایک ہلاک
چیف منسٹر سدارامیا کی ہسپتال میں بم دھماکے کے زخمیوں سے ملاقات
رام مندر درشن کیلئے جاؤں گا، وقت کا تعین ابھی ممکن نہیں:سدارامیا
سدارامیا کو ’’کاہل‘‘ قرار دینے پر بی جے پی ایم پی کے خلاف ایف آئی آر درج
سدارامیا کے خانگی جیٹ میں سفر کا ویڈیو وائرل

فارنسک ٹیمیں دھماکہ کی اصل وجہ کا پتہ چلانے کی کوشش میں ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے مختلف دواخانے منتقل کیا گیا۔ ان میں 2 ہوٹل کے ملازمین اور 7 گاہک شامل ہیں۔ بم کو ناکارہ کرنے والا اسکواڈ اور فارنسک ٹیمیں کیفے پہنچ گئیں۔ پولیس کو اب شبہ ہے کہ بیاگ پھٹ پڑنے سے دھماکہ ہوا۔

https://twitter.com/AskAnshul/status/1763546645827055910

وائٹ فیلڈ کے رامیشورم کیفے کے اطراف سی سی ٹی فوٹیج کھنگالا جارہا ہے تاکہ کسی بھی مشتبہ نقل و حرکت کا پتہ چلے۔ کرناٹک کے ڈائرکٹر جنرل پولیس (ڈی پی جی) آلوک موہن‘ کمشنر پولیس بنگلورو بی دیانند اور دیگر عہدیداروں نے مقام ِ دھماکہ کا معائنہ کیا جسے گھیرلیا جارہا ہے۔

ڈی جی پی نے بتایا کہ این آئی اے اور آئی بی عہدیداروں کو خبر کردی گئی ہے۔ ڈائرکٹر کرناٹک اسٹیٹ فائر اینڈ ایمرجنسی سرویسس ٹی این شیوشنکر نے بتایا کہ آج 1:08 بجے دن محکمہ فائر کو کال آئی تھی کہ کیفے میں ایل پی جی لیکیج فائر ہوئی ہے۔ ہمارے عہدیدار جب وہاں پہنچے تو وہاں نہ تو آگ تھی اور نہ ہی شعلہ۔ 6 گاہکوں کے ساتھ بیٹھی ایک عورت کے پیچھے بیاگ پڑا تھا جس میں دھماکہ ہوا۔

شبہ ہے کہ بیاگ میں موجود کسی شئے کی وجہ سے یہ دھماکہ ہوا۔ یہ واضح نہیں کہ بیاگ کس کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس سلنڈر سے کوئی اخراج نہیں ہوا۔ ہم نے اس کی جانچ کی ہے۔ کچن میں موجود ایک اور ایل پی جی گیس سلنڈر کی بھی جانچ کی گئی جو کافی اور چائے بنانے کے لئے استعمال ہوتا تھا۔

وہ عورت جو بیاگ کے قریب بیٹھی تھی شدید زخمی ہے اور دواخانہ میں اس کا علاج چل رہا ہے۔ وائٹ فیلڈ کے بروک فیلڈ ایریا میں جہاں یہ کیفے واقع ہے‘ کافی چہل پہل رہتی ہے۔ یہ علاقہ تجارت مرکز ہونے کے علاوہ ٹکنالوجی ہب بھی ہے۔ یہ کیفے لنچ کے وقت قریب میں واقع دفاتر کے ملازمین سے بھرا رہتا ہے۔

اسی دوران چیف منسٹر کرناٹک سدا رامیا نے کہا کہ رامیشورم کیفے دھماکہ ایک دھماکو آلہ(آئی ای ڈی) کے باعث ہوا۔ انہوں نے ہاسن میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ مجھے جانکاری ملی ہے کہ یہ آئی ای ڈی دھماکہ ہے۔ میں نے وزیر داخلہ (ڈاکٹر جی پرمیشور) سے وہاں جانے کو کہا ہے۔

چیف منسٹر نے کہا کہ دھماکو آلہ ایک بیاگ میں رکھا تھا جسے مشتبہ شخص نے وہاں چھوڑدیا تھا۔ پولیس کیشئر سے اُس شخص کی جانکاری اکٹھا کررہی ہے کیونکہ اس شخص نے کیشئر سے ٹوکن لیا تھا‘ کھانا کھایا تھا اور بعدازاں بیاگ ہینڈ واش کے قریب رکھا تھا۔

دھماکہ کا پچھلا واقعہ منگلورو کوکر بلاسٹ تھا۔ کانگریس حکومت بننے کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے۔ اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ دھماکہ 1:15 بجے کے آس پاس ہوا۔ وائٹ فیلڈ کے قریب کندل ہلی گیٹ علاقہ میں واقع کیفے میں لنچ کے لئے بھیڑ جمع تھی۔